پاکستان کے شہر فیصل آباد میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز کپ کے فائنل میں پاکستان پینتھرز نے پاکستان مارخورز کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔
اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں مارخورز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف 122 رنز بنائے۔ جواب میں پینتھرز نے مقررہ ہدف اٹھارہ اوور میں حاصل کر لیا۔
مارخورز کی کپتانی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمد کر رہے تھے جبکہ پینتھرز کی کپتانی شاداب خان نے کی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آف سپنر ساجد خان کو میچ کا بہترین جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
محمد حسنین نے اس ٹورنامنٹ میں 17 وکٹیں حاصل کیں۔
اس ٹورنامنٹ میں پینتھررز اور مارخورز کے علاوہ سٹالینز، لائنز اور ڈولفنز کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔
یہ ٹورنامنٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرانتظام کروایا جا رہا تھا اور اس کے لیے سابق پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیموں کا مینٹور مقرر کیا گیا تھا۔
دیگر ٹیموں کے کپتانوں میں بلے باز محمد حارث، سعود شکیل اور امام الحق شامل تھے۔
اس ٹورنامنٹ کا آغاز 12 ستمبر سے ہوا اور آج فیصل آباد میں اس کا فائنل کھیلا گیا۔