اسلام آباد: سری لنکا میں قید 56 پاکستانی وطن لوٹ گئے

سری لنکا سے اسلام آباد پہنچنے والے پاکستانی مرد و خواتین گذشتہ کئی برسوں سے مختلف جرائم میں سری لنکا کی جیلوں میں قید تھے۔

سری لنکا میں کئی برس سے قید خواتین سمیت 56 پاکستانی شہری پاکستان کی وفاقی حکومت کی کوششوں کے باعث گذشتہ شب وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

وفاقی وزارت داخہ کے پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پاکستانی شہری، جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں، گذشتہ رات چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔

مذکورہ پاکستانی مرد و خواتین مختلف جرائم میں گذشتہ کئی برسوں سے سری لنکا کی مختلف جیلوں میں قید تھے۔

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق: ’وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے ذاتی دلچسپی لی اور اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمشنر کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھایا۔‘

بیان میں بتایا گیا کہ پاکستانی شہریوں کی سری لنکا سے وطن واپسی کے تمام اخراجات وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے اٹھائے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکا کی حکومت اور اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمشنر ایڈمرل رویندر سی وجیگونارتنے کے کردار کو سراہا اور قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدلعلیم خان کے جذبے کو سراہا۔ 

سری لنکا سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے والے ایک پاکستانی شیہری نے کہا: ’جن حالات میں قید تھے ۔ شکر ہے ہم واپس وطن آئے۔‘

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والے پاکستانی شہریوں مین شامل یک بزرگ خاتون کا کہنا تھا: ’بیٹا آپ کا شکریہ کہ ہم پاکستان واپس آ گئے ہیں۔ یہ احسان زندگی بھر نہیں بھول سکتے۔‘

وطن پہنچنے والے ایک دوسرے پاکستانی شہری کا کہنا تھا : ’محسن نقوی اور عبدالعلیم کے شکرگزار ہیں کہ وہ ہمیں اپنے گھر واپس لائے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان