ٹی20 ورلڈ کپ کے انڈیا ساؤتھ افریقہ میچ میں انجری ’جعلی‘ تھی: رشبھ پنت

سٹار سپورٹس شو میں پنت کے بقول: ’دراصل میں سوچ رہا تھا کہ کیا کیا جائے کیونکہ میچ اچانک جنوبی افریقہ کے حق میں ہو گیا تھا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دو تین اوورز میں بہت زیادہ رنز بنائے۔‘

انڈیا کے رشبھ پنت بنگلہ دیش کے خلاف اپنے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے موقع پر 18 ستمبر 2024 کو چنئی کے ایم اے چدمبرم سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران نیٹ میں بلے بازی کر رہے ہیں (آر ستیش بابو / اے ایف پی)

انڈین وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے کہا کے ہے کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے فائنل میں گھٹنے کی ’جعلی‘ انجری کی اداکاری کی۔ اس کارروائی کا مقصد ہنرک کلاسن اور ملر کی رنز بنانے کی رفتار کو توڑنا تھا۔

اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بارباڈوس میں ہونے والے فائنل کے حوالے سے انڈین کپتان روہت شرما نے کئی روز قبل رشبھ پنت کی جعلی انجری کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔

بعد ازاں رشبھ پنت نے اس بارے میں کھل کر بات کی کہ رواں سال جون میں اس بدقست دن دراصل کیا ہوا تھا جب انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان فائنل ہو رہا تھا۔

’دا گریٹ انڈین کپل شو‘ میں بات کرتے ہوئے روہت شرما نے اس لمحے کو یاد کیا جب کھیل پر مکمل کنٹرول کے ساتھ جنوبی افریقہ کو آخری 24 گیندوں پر صرف 26 رنز کی ضرورت تھی اور کریز پر ہینرک کلاسن اور ڈیوڈ ملر موجود تھے۔

جب انڈین کپتان اگلے اوور کے لئے میدان میں اترتے وقت بولر ہردک پانڈیا سے بات کر رہے تھے تو انہوں نے دیکھا کہ پنت زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ٹیم کے فزیو ان کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

روہت نے اشارہ کیا کہ پنت کا چوٹ لگنے کے ڈرامے، جس نے کھیل میں تھوڑی دیر کا وقفہ پیدا کیا، جنوبی افریقہ کی رفتار کو توڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اگرچہ انہوں انڈیا کی جانب سے ٹائٹل کی جیت کا کریڈٹ مکمل طور پر اس واقعے کو نہیں دیا لیکن انہوں نے پنت کی ذہانت کو تسلیم کیا۔

اب پنت کا کہنا ہے کہ دراصل وہ اس خیال سے سے اداکاری کر رہے تھے کہ کچھ کر کے کلاسن کے بیٹ کو رنز اگلنے سے روکا جا سکے۔

سٹار سپورٹس شو میں پنت کے بقول: ’دراصل میں سوچ رہا تھا کہ کیا کیا جائے کیونکہ میچ اچانک جنوبی افریقہ کے حق میں ہو گیا تھا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دو تین اوورز میں بہت زیادہ رنز بنائے۔ اس لیے میں سوچ رہا تھا کہ وہ لمحہ کب آئے گا جب ہم ورلڈ کپ کا فائنل جیتیں گے۔‘

جب پنت یہ کہانی سنا رہے تو واقعے کی ویڈیو بڑی سکرین پر دکھائی گئی۔ 25 سالہ کھلاڑی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فزیو تھراپسٹ سے درخواست کی کہ وہ اپنا وقت لیں۔ جب روہت جاننا چاہتے تھے کہ آیا پنت کا گھٹنا ٹھیک ہے تو انہوں نے انہیں بتایا کہ وہ محض اداکاری کر رہے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ