سلمان خان کو ٹریفک پولیس کے ذریعے جان کی دھمکی موصول

پولیس کے مطابق پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اگر پیسے نہ دیے گئے تو سلمان خان کا حال بابا صدیق سے بھی برا ہو گا۔

سلمان خان چار اکتوبر 2024 کو ممبئی میں بگ باس سیزن 18 کے پریمیئر کے دوران موجود ہیں (سوجیت جیسوال/ اے ایف پی)

سلمان خان کو جمعرات کو ایک نئی دھمکی موصول ہوئی جو ممبئی ٹریفک پولیس کے وٹس ایپ نمبر پر بھیجے گئے پیغام کے ذریعے دی گئی۔

پیغام بھیجنے والے نے اداکار سے پانچ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر وہ زندہ رہنا چاہتے اور (گینگسٹر) لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو یہ رقم ادا کریں۔

ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیغام جھوٹا تھا، لیکن عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ پیغام بھیجنے والے کا سراغ لگانے کے لیے مستعدی سے کام کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اگر پیسے نہ دیے گئے تو سلمان خان کا حال بابا صدیق سے بھی برا ہو گا۔

مہاراشٹر کے سابق ایم ایل اے صدیق کو گذشتہ ہفتے باندرہ میں ان کے بیٹے ذیشان کے دفتر کے باہر تین حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ کرائم برانچ نے اس معاملے میں دو شوٹروں سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس واقعے کے بعد، ممبئی ٹریفک پولیس کو سلمان خان کے خلاف دھمکی موصول ہوئی۔

ایک سینیئر ٹریفک عہدیدار نے تصدیق کی کہ ورلی پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس اداکار کو دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سال 2022 میں سلمان خان کو باندرہ میں ان کی رہائش گاہ کے قریب ایک بنچ پر دھمکی آمیز نوٹ موصول ہوا تھا۔ 2023 میں انہیں دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی اور اس سال اپریل میں دو حملہ آوروں نے مبینہ طور پر ان کے گھر کے باہر گولیاں چلائیں تھیں۔

ممبئی پولیس نے اپریل میں خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا کیس لارنس اور انمول بشنوئی سمیت 18 لوگوں کے خلاف درج کیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم