نواز شریف آئینی ترمیم پر ووٹنگ کے بعد بیرون ملک روانہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف جمعے کی صبح لاہور سے بذریعہ دبئی لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

21 اکتوبر، 2023 کو پاکستان واپسی کے موقعے پر نواز شریف سپورٹرز کو ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے ہیں (اے ایف پی)

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف جمعے کی صبح لاہور سے بذریعہ دبئی لندن روانہ ہو گئے۔

نواز شریف ایک غیرملکی فضائی کمپنی کی پرواز سے لندن روانہ ہوئے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)

نواز شریف طویل عرصہ لندن میں قیام کے بعد گذشتہ برس 21 اکتوبر کو پاکستان لوٹے تھے، جہاں انہوں نے رواں برس الیکشن میں اپنی جماعت کی انتخابی مہم کی قیادت کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لاہور سے انتخابات جیتنے کے بعد وہ قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں زیادہ شریک نہیں ہوئے۔

تاہم انہوں نے اس ہفتے ہونے والی 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹنگ میں حصہ لیا۔

تین بار پاکستان کی وزات عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے والے نواز شریف 21 اکتوبر، 2023 کو قریباً چار برس بیرون ملک قیام کے بعد وطن واپس لوٹے تھے۔  

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست