سری لنکا: اسرائیلی سیاحوں کو دھمکانے پر تین افراد گرفتار

اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل نے بھی اسرائیلیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس خطرے کے پیش نظر جنوبی سری لنکا کے کچھ سیاحتی علاقوں کو فوری طور پر چھوڑ دیں۔

16 اکتوبر 2024 کو سری لنکا کے سیاحتی مقام سیگیریہ میں موجود سیاح (اے ایف پی/ اشارا کوڈیکارا)

سری لنکا کی پولیس نے مشہور سیاحتی مقامات پر سکیورٹی بڑھانے کے بعد اسرائیلی مسافروں کو دھمکی دینے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

کولمبو میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے اسرائیلی سیاحوں کو ممکنہ خطرے سے خبردار کیے جانے کے بعد بحر ہند کے جزیرے کی سپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے دارالحکومت کولمبو سمیت تین سیاحتی مراکز میں سکیورٹی بڑھا دی  ہے۔

پبلک سکیورٹی اور خارجہ امور کے وزیر وجیتھا ہیراتھ نے کہا کہ تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اب ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

تاہم انہوں نے مزید معلومات دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تحقیقات متاثر ہوں گی۔

بدھ کو حکام نے کہا کہ انہوں نے سری لنکا کے مشہور سیاحتی مقامات جیسے ارگم بے، ویلیگاما، اور ایلا میں سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب انہیں کسی دوسرے ملک سے اسرائیلی مسافروں کے لیے ممکنہ خطرے کے بارے میں معلومات ملی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے ایک دن بعد، ہیراتھ نے کہا کہ موصول ہونے والی معلومات میں خطرے کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات شامل نہیں، لیکن متنبہ کیا کہ ان مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جائے گی جہاں اسرائیلی شہری مذہبی اجتماعات کرتے ہیں۔

اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل نے بھی اسرائیلیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس خطرے کے پیش نظر جنوبی سری لنکا کے کچھ سیاحتی علاقوں کو فوری طور پر چھوڑ دیں۔

سری لنکا، جو اپنے قدیم ساحلوں، چائے کے باغات اور تاریخی مندروں کے لیے مشہور ہے، میں شدید مالی بحران سے نکلنے کے ساتھ ہی سیاحت میں دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے۔

اس وقت اس جزیرے پر 575 اسرائیلی شہری موجود ہیں۔

سری لنکا میں امریکی سفارت خانے نے امریکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ تاحکم  ثانی اروگم بے کے علاقے میں نہ جائیں کیونکہ ’اس علاقے میں مشہور سیاحتی مقامات کو نشانہ بنانے کے بارے میں مصدقہ اطلاعات ہیں۔‘

اس سال اس ملک جانے والے سیاحوں کی حفاظت کے لیے دیگر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ سڑک بلاک کرنے اور گاڑیوں کی چیکنگ جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔

سال کے آخر میں ملک آنے والے سیاحوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے دیگر اقدامات کے ساتھ، فوج اور بحریہ کے دستے تعینات کیے گئے ہیں اور سڑکوں پر رکاوٹیں اور گاڑیوں کی تلاشی کے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

2019 میں ایسٹر سنڈے کے موقعے پر تین سیاحتی ہوٹلوں اور تین گرجا گھروں پر بیک وقت آٹھ خودکش بم حملوں میں 269 افراد مارے گئے تھے جس سے سیاحت کی صنعت کو دھچکا لگا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 15 لاکھ سیاح سری لنکا پہنچے جن میں سے 20 ہزار 515 کا تعلق اسرائیل سے تھا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا