اب تک 1500 ٹن سے زائد امدادی سامان لبنان اور غزہ بھیجا جا چکا: پاکستان

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق یہ پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والے امدادی سامان کی تیسری کھیپ ہے جس میں کھانے کی ضروری اشیا، خشک دودھ، گرم کپڑے اور ادویات شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اتوار کو لبنان کے لیے امدادی سامان کی تیسری کھیپ روانہ کی گئی (دفتر خارجہ پاکستان)

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے بعد قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) نے فلسطین اور غزہ کے لیے انسانی بنیادوں پر بھیجی جانے والی امداد کا عمل تیز کر دیا ہے اور اسی حوالے سے اتوار کو پاکستان سے پہلا زمینی وفد بھی روانہ ہو گیا ہے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل لاجسٹکس کوآپریشن کا پہلا زمینی وفد فلسطین اور لبنان کے عوام کے لیے امدادی سامان لیے اتوار کو روانہ ہوا۔

پاکستان کی جانب سے اب تک غزہ اور لبنان کے متاثرین کے لیے 1598 ٹن سے زائد امدادی سامان بھیجا چکا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق یہ پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والے امدادی سامان کی تیسری کھیپ ہے۔

ایکس پر جاری ایک بیان میں دفتر خارجہ نے بتایا کہ امدادی سامان میں ایمرجنسی شیلٹر کا سامان، کھانے کی ضروری اشیا، خشک دودھ، گرم کپڑے اور ادویات شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ اور لبنان کے متاثرین کے لیے پاکستانی عوام سے بڑھ چڑھ کر عطیات دینے کی اپیل کی تھی۔

اس حوالے سے گذشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غزہ، فلسطین اور لبنان میں پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا تھا جس میں انہوں نے عوام سے بڑھ چڑھ کر عطیات دینے کی اپیل کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اجلاس کے بعد وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا تھا کہ ’ہوائی راستے کے علاوہ زمینی راستے سے بھی ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان روانہ کیا جائے۔‘

وزیراعظم کی امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے فلسطین لبنان، اردن اور مصر میں تعینات پاکستانی سفرا سے روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی تھی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کی امدادی سامان کی ترسیل کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ ’پاکستانی عوام بالخصوص صاحب ثروت افراد بڑھ چڑھ کر وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان  میں عطیات جمع کروائیں۔‘

شہباز شریف نے ہدایت کی تھی کہ وزیر اعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان کے حوالے سے بھرپور آگہی مہم چلائی جائے۔ 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان