پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا نہیں ہیں اور ان کی صحت سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں درست نہیں ہیں۔
مریم نواز ان دنوں ملک سے باہر ہیں اور لندن میں اپنی جماعت کے کارکنوں سے بدھ کی شام گفتگو میں کہا ہے کہ انہیں ’پیرا تھائیرائڈ‘ کا عارضہ لاحق ہے جس کے علاج کے لیے وہ ملک سے باہر گئیں۔
’مجھے پیرا تھائیرائڈ کا ایشو ہے، گذشتہ سال جنوری میں سوئیٹزلینڈ میں میری سرجری ہوئی تھی اور مجھے یہ بھی سننے کو مل رہا ہے کہ پاکستان میں کوئی ہسپتال نہیں ہے جہاں میں یہ سرجری نہیں ہوتی۔‘
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ صحت کے مسائل کو وجہ بتا کر ہمددری حاصل نہیں کرنا چاہتیں۔
’میرا جتنا بھی علاج ہوا ہے، پاکستان ہی میں ہوا ہے۔ لیکن یہ پیرا تھائیرائڈ کی ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج دنیا میں صرف دو ملکوں میں ہوتا ہے، انگلینڈ میں بھی علاج نہیں ہے۔ یا سوئٹزلینڈ میں ہے یا امریکہ میں ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
مریم نواز نے کہا کہ ان کی صحت سے متعلق وی لاگز اور باتیں ہو رہی میں کہ انہیں کینسر ہے۔ ’مجھے کینسر نہیں ہے، میں نہیں چاہتی تھی کہ میں اپنی بیماری کے بارے میں بات کروں۔۔۔۔ کیوں کہ یہ رونا رونا میں اپنے والدین نہیں سیکھا۔‘
وزیراعلٰی پنجاب نے اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ خطاب میں کہا ہے کہ آئندہ دو روز میں پاکستان واپس روانہ ہو رہی ہیں۔
پنجاب کے مختلف اضلاع خاص طور پر خاص طور پر لاہور سموگ کی لپیٹ میں ہے اور ایسے وقت مریم نواز کے بیرون ملک دورے پر انہیں تنقید کا سامنا رہا ہے۔
تاہم اس متعلق مریم نواز نے رواں ہفتے کہا تھا کہ سموگ کا مسئلہ برسوں سے ہے جس پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ’ہم اوور نائیڈ (راتوں رات) اس کو حل نہیں کر سکتے البتہ وہ تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سے آنے والے سالوں میں یہ (سموگ کا مسئلہ) کم ہو۔‘