مستقبل کی امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے جس دن سے ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کے طور پر پہلی بار سپاٹ لائٹ میں قدم رکھا اس دن سے بالکل بوڑھی نہیں لگتیں۔
ایکسپریس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی میدان میں آنے کے بعد سے میلانیا ٹرمپ شدید تناؤ کا شکار ہیں لیکن سلووینیا سے تعلق رکھنے والی یہ 54 سالہ امریکی خاتون اب بھی اسی طرح ماڈل جیسی دکھائی دیتی ہیں، جب دو دہائیوں قبل انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کے طور متعارف کروایا گیا تھا۔
2016 میں میلانیا نے کہا تھا کہ وہ قدرتی طور پر عمر رسیدہ ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں اور انہوں نے کاسمیٹک طریقہ کار سے انکار کیا۔
میلانیا ٹرمپ نے اس وقت کہا تھا: ’میں نے (خود کو) بالکل بھی تبدیل نہیں کیا ہے۔ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ میں اپنے چہرے کے ہر طرح کے آپریشن کرواتی ہوں۔ میں نے کچھ نہیں کیا۔
’میں ایک صحت مند زندگی گزارتی ہوں، میں اپنی جلد اور اپنے جسم کا خیال رکھتی ہوں۔‘
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’میں بوٹوکس کے خلاف ہوں۔ میں انجیکشن کے خلاف ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ آپ کے چہرے کو تکلیف دیتا ہے۔ یہ آپ کے اعصاب کو تکلیف دیتا ہے۔ یہ میری فطرت ہے۔‘
ان کا کہنا تھا: ’میں عمر بڑھنے کے قدرتی عمل سے گزروں گی، جیسا کہ میری ماں نے کیا تھا۔‘
میلانیا نے 2016 میں بوٹوکس پر اپنا مؤقف واضح کیا تھا۔ ایک کاسمیٹک پلاسٹک سرجن پوری طرح سے قائل نہیں ہیں، لیکن اصرار کرتے ہیں کہ سابقہ ماڈل کی جوانی کی ظاہری شکل ایک اہم عنصر ہے جو عام انجیکشن سے متعلق نہیں ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ڈاکٹر ڈینس شیمف نے ایکسپریس کو بتایا کہ ’ان کی جلد کی رنگت اور بناوٹ عام طور پر اچھی دکھتی ہے، جو ممکنہ طور پر طبی درجے کی جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات، سن سکرین کے متواتر استعمال اور سوئیوں سے جلد کا علاج (مائکرو نیڈلنگ)، جلد کی اوپری تہہ کا علاج اور لیزر جیسے طریقہ کار کا نتیجہ ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک سابقہ ماڈل کے طور پر، میلانیا، جیسا کہ آپ توقع کریں گے، کے چہرے میں ہڈیوں کا ڈھانچہ اسے مجموعی طور پر ایک بہت ہی سجیلی شکل دیتا ہے۔‘
بیوٹیشن کے خیال میں میلانیا نے اپنے چہرے پر بھی کچھ کام کیا ہوا ہے۔ ’ان کی بچپن کی تصاویر کا موازنہ کرنے سے لگتا ہے کہ انہوں نے اپنی ناک پر کچھ کام کروایا ہو گا۔‘
ڈاکٹر شیمف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، ’ان کی ناک مجموعی طور پر تنگ نظر آتی ہے اور نوک اتنی گول یا چوڑی نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ان کی آنکھیں چھوٹی عمر کے مقابلے میں اب تھوڑی زیادہ لمبی یا بادام کی شکل کی نظر آ رہی ہو۔‘
انہوں نے مزید کہا، ’حال ہی میں ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے چہرے کی مضبوط ہڈیوں کی ساخت کو برقرار رکھنے اور اسے بڑھانے کے علاوہ گالوں اور درمیانی چہرے کے نرم بافتوں کو بڑھایا ہے، جو قدرتی طور پر عمر کے ساتھ جھک جاتے ہیں۔‘
اس سے قطع نظر کہ میلانیا نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے یا نہیں ڈاکٹر شیمف کہتے ہیں، ’مجموعی طور پر، مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت اچھی طرح سے بوڑھی ہو رہی ہیں اور ان کی کوئی بڑی پلاسٹک سرجری نہیں ہوئی ہے۔‘
© The Independent