وفاقی حکومت نے 15 دسمبر کو آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے، جن مین پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے اور مٹی کے تیل کی قیمت کم کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نرکوں کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے پانچ پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اعلامیے میں بتایا گیا کہ لائٹ ڈیزل کی نئی قمیت دو روپے78 پیسےفی لیٹر کی کمی کے بعد 148 روپے95 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس تیل کی نئی قیمت 161 روپے66 پیسےفی لیٹر ہو گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔