ایشون انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر مگر ’افسوس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ نہ کھیل سکے‘

انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہتے ہیں ایشون نے کہا کہ ’بین الاقوامی سطح پر یہ میرا ہر فرامیٹ میں بطور انڈین کرکٹر آخری دن ہے۔‘

روی چندرن ایشون 25 اکتوبر 2024 کو انڈیا میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں وکٹ لینے کے بعد خوشی مناتے ہوئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

انڈیا کے سپنر روی چندرن ایشون نے بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد اچانک ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے بعد روہت شرما کی پریس کانفرنس سے قبل چند لمحے لیے اور اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد وہاں سے چلے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہتے ہیں ایشون نے کہا کہ ’بین الاقوامی سطح پر یہ میرا ہر فرامیٹ میں بطور انڈین کرکٹر آخری دن ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں میرے اندر ابھی کچھ کرکٹ باقی ہے لیکن میں اب اس کا مظاہرہ کلب لیول کرکٹ میں کروں گا۔‘

38 سالہ ایشون نے سال 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انڈیا کے لیے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے روی چندرن ایشون 106 ٹیسٹ میچوں میں 537 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے 116 ایک روزہ میچوں میں انڈیا کی نمائندگی کی اور 165 وکٹیں لیں جبکہ 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 72 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

روی چندرن ایشون 2011 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی انڈین ٹیم کا حصہ تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

روی چندرن ایشون نے اپنے کیرئیر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے جن کی تعداد 24 ہے اور ان میں انہوں نے 114 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے سب سے زیادہ وکٹیں آسٹریلیا کے خلاف حاصل کر رکھی ہیں جن کی تعداد 115 ہے جو انہوں نے 23 ٹیسٹ میچوں میں حاصل کیں۔

روی چندرن ایشون کی ریٹائرمنٹ پر ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے جہانگیر مرزا نے لکھا کہ ’سب سے دکھ کی بات یہ ہے کہ ایشون کا کیریئر پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلے بغیر ہی ختم ہو گیا اور ایسا ہی ویراٹ کوہلی اور روہت شرما کے ساتھ ہو گا۔‘

اس دعوے میں حقیقت بھی ہے کیوں کہ ایشون نے اپنے کیرئیر میں پاکستان کے خلاف کوئی بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔

روی چندرن ایشون کی ریٹائرمنٹ پر آسٹریلین ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے تمام آسٹریلوی کھلاڑیوں کی دستخط شدہ ٹی شرٹ روی چندرن ایشون کو بطور تحفہ پیش کی۔

راجیو نامی ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں انگلینڈ کے سابق کرکٹر کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایشون اور دیگر انڈین کھلاڑیوں کو ایسے اپنے لوگوں کے سامنے الوداعی تقریب کیوں نہیں ملتی؟

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ