نو مئی واقعات میں ملوث 25 افراد کو دو سے 10 سال قید کی سزائیں: پاکستان فوج

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائی ہیں اور یہ سزائیں تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور مناسب قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد سنائی گئیں۔

نو مئی 2023 کی اس تصویر میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران کراچی میں ایک پولیس اہلکار پی ٹی آئی کے حامیوں کو منتشر کرنے کے لیے پتھر پھینک رہا ہے جبکہ مظاہرین کی جانب سے جلائی گئی ایک گاڑی بھی دیکھی جاسکتی ہے (اے ایف پی)

پاکستان فوج نے ہفتے کو ایک بیان میں بتایا کہ نو مئی 2023 کے واقعات میں ملوث 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 مجرمان کو تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور مناسب قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد سنائی گئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’سزا پانے والے ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے تمام قانونی حقوق فراہم کیے گئے۔‘

نو مئی، 2023 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں مبینہ کرپشن کیسز میں گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران آرمی تنصیبات پر حملوں کے ساتھ ساتھ دیگر قومی و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور پاکستان فوج نے اپنا موقف واضح کر رکھا ہے کہ ذمہ داران کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسی تناظر میں آج اپنے بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’نو مئی، 2023 کو قوم نے سیاسی طور پر بڑھکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اورجلاؤ گھیراؤ کے افسوس ناک واقعات دیکھے جو ’پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب‘ کی حیثیت رکھتے ہیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اس یوم سیاہ کے بعد تمام شواہد اور واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کی گئی اور ملوث ملزمان کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد اکٹھے کیے گئے۔

’کچھ مقدمات قانون کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے لیے بھجوائے گئے، جہاں مناسب قانونی کارروائی کے بعد ان مقدمات کا ٹرائل ہوا۔‘

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’13 دسمبر 2024 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے سات رکنی آئینی بینچ نے زیر التوا مقدمات کے فیصلے سنانے کا حکم صادر کیا، وہ مقدمات جو سپریم کورٹ کے سابقہ حکم کی وجہ سے التوا کا شکار تھے۔‘

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ’دیگر ملزمان کی سزاؤں کا اعلان بھی ان کے قانونی عمل مکمل کرتے ہی کیا جا رہا ہے۔‘

سزا پانے والوں کی تفصیلات

1۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث جان محمد خان ولد طور خان کو 10 سال قید بامشقت

2۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عمران محبوب ولد محبوب احمدکو10 سال قید بامشقت

3۔ جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ محمد احسان ولد راجہ محمد مقصود کو 10 سال قید بامشقت

4۔ پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث رحمت اللہ ولد منجور خان کو 10 سال قید بامشقت

5۔ پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث انور خان ولد محمد خان کو 10 سال قید بامشقت

6۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث محمد آفاق خان ولد ایم اشفاق خان کو نو سال قید بامشقت

7۔ چکدرہ قلعہ حملے میں ملوث داؤد خان ولد امیر زیب کو سات سال قید بامشقت

8۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث فہیم حیدر ولد فاروق حیدر کو چھ سال قید بامشقت

9۔ ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد خان کو چار سال قید بامشقت

10۔ پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث یاسر نواز ولد امیر نواز خان کو دو سال قید بامشقت

11۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث عبدالہادی ولد عبدالقیوم کو 10 سال قید بامشقت

12۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی شان ولد نور محمد کو 10 سال قید بامشقت

13۔ جناح ہاوس حملے میں ملوث داؤد خان ولد شاد خان کو 10 سال قید بامشقت

14۔ جی ایچ کیو حملے میں ملوث عمر فاروق ولد محمد صابرکو 10 سال قید بامشقت

15۔ پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث بابر جمال ولد محمد اجمل خان کو 10 سال قید بامشقت

16۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد حاشر خان ولد طاہر بشیرکو چھ سال قید بامشقت

17۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عاشق خان ولد نصیب خان کو چار سال قید بامشقت

18۔ ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم شہزاد ولد لیاقت علی کو تین سال قید بامشقت

19۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث،محمد بلاول ولد منظور حسین کو دو سال قید بامشقت

20۔ پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث سیِعد عالم ولد معاذ اللہ خان کو دو سال قید بامشقت

21۔ آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملے میں ملوث لئیق احمد ولد منظور احمد کو دو سال قید بامشقت

22۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی افتخار ولد افتخار احمدکو10 سال قید بامشقت

23۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث ضیا الرحمان ولد اعظم خورشید کو 10 سال قید بامشقت

24۔ پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث عدنان احمد ولد شیر محمد کو 10 سال قید بامشقت

25۔ پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث شاکر اللہ ولد انور شاہ کو 10 سال قید بامشقت

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان