وفاقی حکومت نے سال 2025 کے پہلے دن سے دو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اس اضافے کے ساتھ پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 10 پیسے سے بڑھ کر 252 روپے 66 پیسے ہو جائے گی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخ میں دو روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 255.38 روپے سے بڑھ کر 258.34 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ نئے نرخوں کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہو گا اور آئندہ 15 روز تک جاری رہے گا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ پیٹرولیم کی ان دو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ بین الاقوامی سطح پر پیٹرول کے نرخوں میں اضافے کی بنا پر کیا گیا ہے۔