26 حاجیوں کی جان بچانے والے پاکستانی کے لیے ستارہ امتیاز

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے گذشتہ سال حج کے دوران 26 حجاج کی جان بچانے والے پاکستانی آصف بشیر کو جمعے کو خدمات عامہ کے شعبے میں ستارہ امیتاز سے نوازا ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے گذشتہ سال حج کے دوران 26 حجاج کی جان بچانے والے پاکستانی آصف بشیر کو جمعے کو خدمات عامہ کے شعبے میں ستارہ امیتاز سے نوازا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق جمعے کو ایوان صدر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آصف بشیر کو ستارہ امتیاز دیا گیا۔ انہوں نے سال 2024 میں بطور حج معاون خدمات انجام دیتے ہوئے شدید گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہونے والے 26 حاجیوں کو کندھے پر اٹھا کر ہسپتال پہنچایا تھا۔

 وہ ڈپٹی کمشنر آفس پشاور میں کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہیں وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر انتظام مسابقی عمل کے ذریعے 2024 میں معاون حج کے طور پر منتخب کیا گیا۔

حج مشن 2024 کے دوران درجہ حرارت 51.8 درجے تک پہنچ گیا تھا، جس کی وجہ سے عازمین حج کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایسے حالات میں معاونین روحانی جذبے سے سرشار غیر معمولی اور قابل ستائش خدمات پیش کرتے ہیں۔

یہ معاونین بنیادی طور پر پاکستانی عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں تاہم دوسرے ملکوں کے حجاج کو بھی رہنمائی اور مدد فراہم کرتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان