شام کے صدر احمد الشرع کا دورہ سعودی عرب، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

شام کے صدر احمد الشرع اتوار کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ریاض پہنچے جہاں ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شامی صدر اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اتوار کو ریاض میں شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات ہوئی ہے۔ شامی صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شام کے صدر احمد الشرع کے درمیان ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔

شام کے صدر احمد الشرع اتوار کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ریاض پہنچے جہاں ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شامی صدر اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

شام کے سرکاری خبر رساں ادارے سانا کے مطابق صدر احمد الشرع کے ہمراہ وزیر خارجہ أسعد حسن الشيباني بھی وفد میں شامل ہیں۔

سانا نیوز کے مطابق شامی صدر اس دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

احمد الشرع سابق صدر بشار الاسد کی معزولی کے تقریباً دو ماہ بعد شام کے صدر کے عہدے پر تعینات کیے گئے۔

اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بشارالاسد کی معزولی کے بعد گذشتہ ماہ شام کا پہلا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے احمد الشرع سے ملاقات کی تھی۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق دارالحکومت دمشق میں ہونے والی ملاقات کے دوران شام کی سلامتی، استحکام اور اتحاد کی حمایت پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا