تعلقات میں دراڑ یا دباؤ: ٹرمپ اور زیلینسکی کی تلخ کلامی پر تبصرے

اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ایکس کے صارفین ٹرمپ اور زیلنسکی میں تلخ کلامی پر تبصرے کر رہے ہیں، جس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی بھرپور حصہ ڈالا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی سے 28 فروری 2025 کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کا منظر (اے ایف پی)

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی کی ملاقات جمعے کو گرما گرمی میں بدل گئی، جس کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور صورت حال اس قدر بگڑ گئی کہ یوکرینی صدر بغیر کسی مشترکہ پریس کانفرنس کے وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔

اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ایکس کے صارفین ٹرمپ اور زیلنسکی میں تلخ کلامی پر تبصرے کر رہے ہیں، جس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی بھرپور حصہ ڈالا تھا۔

 کچھ لوگ اسے امریکہ اور یوکرین کے تعلقات میں دراڑ کی علامت قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی سخت گفتگو یوکرین پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر ایپلز نامی صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں زیلنسکی کو ایک بچے کی طرح صوفے پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ ساتھ میں انہوں نے لکھا: ’ایک خاتون اپنے غریب شوہر سے ایسے بات کرتی ہے۔‘

 

 رمیز افضل نامی صارف نے لکھا: ’فرق صاف ظاہر ہے، یہ یونائیٹڈ سٹیٹس آف اسرائیل ہے، کیا کوئی صدر نتن یاہو سے ایسا برتاؤ کر سکتا ہے؟ نہیں، یہ سب اسرائیل کے پیادے ہیں۔‘

 

لورین سوکال نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا: ’ایک چھوٹا آدمی آج مزید چھوٹا ہو گیا۔ ایک آدمی جو اندر سے کھوکلا ہے، تاکہ وہ اپنے خالی دل اور روح کو بھر سکے۔‘

 

یوکرینی صدر سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا: ’فی الحال آپ کی کوئی مضبوط پوزیشن نہیں، یا تو آپ معاہدہ کریں یا ہم نکل جائیں گے، اور اگر ہم نکلے تو پھر آپ کو خود لڑنا ہوگا، جو شاید زیادہ خوشگوار منظر نہ ہو۔‘

بہت سے لوگ امریکی صدر کے یوکرینی صدر سے برتاؤ پر ناخوش نظر آئے۔

ٹی وی پروڈیوسر اور فلمساز مورگن جے فری مین نے ایکس پر صدر زیلنسکی کو مخاطب کرکے لکھا: ’زیادہ تر امریکیوں کی طرف سے میں اپنے صدر کی جانب سے آپ سے کیے گئے برتاؤ پر معافی چاہتا ہوں۔۔۔ آپ مضبوط رہے اور یہ ثابت کر دکھایا کہ ملک کی محبت کا کیا مطلب ہے۔‘

کورنیلیئس رونو نامی ایک صارف نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نائب صدر کو اپنے ہم عصر صدر کو ایک بچے کی طرح لیکچر دینے کی اجازت دے کر عقل مندی نہیں کی۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی عزت کے حقدار ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ