​​​​​​ویمنز ورلڈ کپ میں رسائی کے لیے پاکستان کا انگلینڈ کو ہرانا ضروری

انگلینڈ کےخلاف سیریز کے تینوں میچ جیتنے پر پاکستان کو چھ پوائنٹس ملیں گے جن کی بنیاد پر ورلڈکپ 2021 میں براہ راست رسائی کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔ 

بسمعہ معروف اور ہیتھر نائٹ (پی سی بی)

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2021 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے کے لیے پاکستان خواتین ٹیم کو پیر سے ملائیشیا میں شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو شکست دینا اہم ہے۔
دوسری طرف انگلینڈ ویمنز ٹیم چیمپیئن شپ کے ساتویں راؤنڈ میں بھی کامیابی حاصل کرکے پاکستان کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا اپنا ریکارڈ برقرار رکھنا چاہتی ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم تاحال 15پوائنٹس کے ساتھ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پرپانچویں پوزیشن پر ہے، تاہم چوتھے نمبر پر جنوبی افریقہ کے پوائنٹس کی تعداد14 ہے اور انگلینڈ کا دوسرا نمبر ہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انگلینڈ کےخلاف سیریز کے تمام میچ جیتنے پر پاکستان کو چھ اہم پوائنٹس ملیں گے جن کی بنیاد پر پاکستان کے ورلڈکپ 2021 میں براہ راست رسائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔ 
نیوزی لینڈ میں شیڈول ایونٹ میں میزبان ٹیم کے علاوہ چار ٹاپ ٹیمیں براہ راست رسائی حاصل کریں گی۔
رواں سال کے آغاز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ایک روزہ سیریز میں 1-2  سے شکست دینے کے  بعد جنوبی  افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز برابر کیں۔  
پاکستان کی کپتان بسمعہ معروف کا کہنا ہےکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز ایک چیلنج ہے اور وہ اس سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار ہیں۔
بسمعہ  نے کہا کہ ملائیشیا کی کنڈیشنز انگلینڈ سے مختلف ہیں اور ویسے بھی ٹیم کی کارکردگی میں حوصلہ افزا بہتری آئی ہے۔’ٹیم انگلینڈ کو سرپرائز کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔‘
انگلینڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گذشتہ سالوں میں بہترین کھیل پیش کیا اور یہ ٹیم ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی حاصل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔
ہیتھر نائٹ نے کہا کہ ملائیشیا کی کنڈیشنز ان کے لیے نئی ہیں، امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
شیڈول:
9 دسمبر: پہلا ایک روزہ میچ
12 دسمبر: دوسرا ایک روزہ میچ
14 دسمبر: تیسرا ایک روزہ میچ
 

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ