گوگل نے کروم براؤزر کے کروڑوں صارفین کو خبردار کر دیا

گوگل نے ’کروم‘ براؤزر کے تازہ اپ ڈیٹ مؤخر کر دیے ہیں کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ براؤزر اپنے ایک بگ کی وجہ سے صارفین کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر رہا ہے۔

ڈیٹا ڈیلیٹ ہونے کے مسئلے کا تعلق کروم 78 سے کروم 79 پر منتقلی سے ہے(پکسا بے)

گوگل نے اپنے مشہور براؤزر ’کروم‘ کے تازہ اپ ڈیٹ مؤخر کر دیے ہیں کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ براؤزر اپنی ایک خامی (بگ) کی وجہ سے صارفین کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر رہا ہے۔

’کروم 79‘ دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر کا نیا ورژن ہے، جسے ایک ارب سے زیادہ لوگ استعمال کرتے ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ کروم میں موجود بگ صرف ان ایپس پر اثرانداز ہو رہا ہے جو اینڈروئیڈ کا بلٹ ان ویب ’ویب ویو‘ استعمال کرتی ہیں۔

ویب ویو ایک ایسا فیچر ہے جو صارفین کو ایک ایپ استعمال کرتے ہوئے ویب پیج دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے جیسا کہ سرچ انجن ’ڈک ڈک گو‘ کو استعمال کرنے کا انحصار مکمل طور پر ویب ویو پر ہے۔

گوگل ڈیویلپرز نے جمعے کو براؤزر میں موجود اس بگ کا اعتراف کیا جس کی نشاندہی ایک رپورٹ میں ہوئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ڈیٹا ڈیلیٹ ہونے کے مسئلے کا تعلق کروم 78 سے کروم 79 پر منتقلی سے ہے۔

ایک گوگل ڈیویلپر نے وضاحت کی ’ہم اس وقت یہ مسئلہ حل کرنے کے لیے درست حکمت عملی پر بحث کر رہے ہیں جن میں سے ایک تو یہ ہے کہ کروم کے نئے ورژن پر منتقلی جاری رکھی جائے اور پیچھے رہ جانے والی ڈیٹا فائلز کو نئی جگہ منتقل کر دیا جائے یا پھر منتقل ہونے والی فائلز کو ان کے پہلے مقام پر واپس رکھتے ہوئے براؤزر میں کی گئی تبدیلیاں ختم کر دی جائیں۔‘

’ہم آپ کو جلد بتائیں گے کہ کون سا راستہ اختیار کیا گیا۔‘

گوگل اپنے براؤزر کروم کے خامیوں سے پاک اپ ڈیٹ جاری کرتا ہے جس کا مطلب ہے کہ براؤزر کا نیا ورژن شاید پہلے ہی لاکھوں صارفین کے موبائل فونز پرخود بخود انسٹال ہو چکا ہے۔

تھرڈ پارٹی اینڈروئیڈ ایپ میں ڈیٹا کھو دینے کے بعد مسئلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صارفین نے براؤزر کی خامی کو’تباہ کن‘اور’بڑا مسئلہ‘قرار دیا۔

ایک اور گوگل ڈیویلپر نے لکھا ’مجھے ڈیٹا ضائع ہونے پر افسوس ہے۔ تجربے کر چکنے کی وجہ سے میں جانتا ہوں کہ یہ بہت مایوس کن ہوتا ہے کہ آپ کا ایک ایسے مسئلے واسطہ پڑے، جس میں آپ کچھ نہیں کر سکتے اور میں سمجھتا ہوں کہ ڈیٹا سے محرومی آپ کو بڑی مشکل صورت حال میں مبتلا کر دیتی ہے۔‘

’اس مسئلے کو پی صفر کا نام دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اسے انتہائی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس لیے اس وقت ہمیں مزید یاد دہانیوں کی ضرورت نہیں کہ یہ مسئلہ آپ کے لیے کتنا اہم ہے۔‘

گوگل نے کروم میں موجود خامی سے متاثر ہونے والی ایپس کی مکمل فہرست تاحال جاری نہیں کی۔ کمپنی نے اس معاملے میں تبصرے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی