زی وائچوان چینی مارشل آرٹس کی ایک قسم ہے، جس کی حرکات سے لگتا ہے کہ کھلاڑی شراب کے نشے میں دھت ہیں، لیکن اس میں کھلاڑیوں نے کوئی نشہ نہیں کیا ہوتا بلکہ وہ صرف شرابیوں جیسی حرکات کرتے ہیں۔
اسی وجہ سے زی وائچوان کو ’ڈرنکن باکسنگ‘ بھی کہا جاتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پورے چین میں اسے کھیلنے والے بمشکل ایک ہزار کھلاڑی ہیں۔
اس کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ عام لوگوں یا غیر پیشہ وروں میں بہت کم شرابی باکسنگ کی مشق کرتے ہیں کیونکہ یہ بہت روایتی کھیل ہے۔
صرف کچھ پروفیشنل ایتھلیٹس ہی آج کل شرابی باکسنگ کی مشق کرتے ہیں اور اس کے لیے خاص ماحول کی ضرورت ہے۔
شرابی باکسنگ کی حرکات میں گرنا، لوٹ پوٹ ہونا اور چکرانا وغیرہ شامل ہیں ،جس میں محفوظ رہنے کے لیے نرم قالین کی ضرورت ہوتی ہے اور عام لوگوں کے لیے یہ حرکتیں کرنا آسان نہیں۔