’راولپنڈی اور اسلام آباد میں اب رہنے کی جگہ نہیں رہی‘

پاکستان میں پراپرٹی کی خرید و فروخت کی ویب سائٹ زمین ڈاٹ کام کے سینیئر ڈائریکٹر نارتھ حسن دانش کا کہنا ہے کہ اگر ہم رہائشی انداز بدلنے کا سوچیں تو اب ہمیں ورٹیکل پراجیکٹ شروع کرنے ہوں گے۔

(تصویر بشکریہ زمین ڈاٹ کام)

اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں پاکستان کے سب سے بڑے رئیل سٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام نے پراپرٹی سیلز ایونٹ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد پراپرٹی کی خرید و فروخت کے حوالے سے عوام کو شعور دینا تھا۔

اس موقعے پر زمین ڈاٹ کام کے سینیئر ڈائریکٹر نارتھ حسن دانش نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ میں بہت صلاحیت ہے اور ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا اپنا گھر ہو۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے زمین ڈویلپمنٹس کے جدید اور معیاری منصوبے بھی عوام الناس کے لیے منظر عام پر آ رہے ہیں، جن میں کی جانے والی سرمایہ کاری نہ صرف محفوظ بلکہ فائدہ مند ثابت ہو گی۔‘

حسن نے مزید بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں اب جگہ خالی نہیں، اس لیے اب متوسط طبقے اور نوکری پیشہ افراد شہر کے گردونواح میں اپنے گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔ ’اگر ہم رہائشی انداز بدلنے کا سوچیں تو اب ہمیں ورٹیکل پراجیکٹ شروع کرنے ہوں گے۔‘

 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو