برف باری ہو رہی تھی اور درجہ حرارت منفی دو سنٹی گریڈ تک گر گیا تھا۔ برف سے ڈھکی پہاڑی پر ایک کچا مکان تھا جس کی چھت پر کھلاڑی میچ کھیل رہے تھے۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ سیاحت و کھیل کی جانب سے سوات کے گبین جبہ میں سنو سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ایک دلچسپ مقابلہ ’Mas Wrestling‘ کا تھا۔
گبین جبہ سطح سمندر سے تقریباً آٹھ ہزار فٹ کی بلندی پر ہے۔ اس مقابلے کے لیے کھلاڑی سوات کے مقامی علاقوں سے آئے ہوئے تھے اور ان کے مطابق یہ ایک مقامی کھیل ہے۔
یہ کھیل کیسے کھیلا جاتا ہے؟
محمد نوید اس گیم کے کھلاڑی ہیں جن کا تعلق سوات جیم کلب سے ہے جو سنو فیسٹیول میں ہونے والے اس کھیل کے جیتنے والے کھلاڑی تھے۔
انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اس گیم میں دو کھلاڑی مدمقابل ہوتے ہیں۔
پہلے دیگر کھیلوں کی طرح ٹاس ہوتا ہے اور کھیل کے کھلاڑی تیار ہو جاتے ہیں۔ دونوں کھلاڑی زمین یا برف پر بیٹھ جاتے ہیں اور ان کے درمیان ایک بورڈ رکھا جاتا ہے۔
نوید نے بتایا کہ ’دونوان کھلاڑی بورڈ کے دونوں جانب آپنے سامنے بھیٹتے ہیں۔ اس میں کھلاڑی پنجہ آزمائی کرتے ہیں۔ دونوں کھلاڑی لکڑی کے ایک راڈ کو دونوں ہاتھوں سے پکڑتے ہیں اور مخالف سمت میں زور لگاتے ہیں۔ جو زیادہ زور لگائے اور دوسرا کھلاڑی اپنے آپ پر قابو نہ پاکر دوسری طرف کھچ جائے تو وہ جیت جاتا ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے بتایا کہ یہ ایک سادہ کھیل ہے اور صرف برف تک محدود نہیں بلکہ عام موسم میں بھی یہ کھیلا جاتا ہے۔
’اس کھیل میں ٹاس جیتنے والے کھلاڑی کا چانس زیادہ ہوتا ہے کہ وہ جیت جائے کیونکہ جو ٹاس جیتتا ہے تو راڈ کے اطراف کو وہی کھلاڑی پکڑتا ہے جبکہ درمیان والا حصہ ٹاس ہارنے والا کھلاڑی پکڑتا ہے۔
نوید کے مطابق اس میں لاجک یہ ہے کہ راڈ کے اطراف کی گرپ ہاتھ میں زیادہ ہوتی ہے اور کھلاڑی زیادہ زور لگا سکتے ہیں جبکہ درمیان میں پکڑنے سے زور اتنا نہیں لگ سکتا۔
یہ کھیل کہاں سے آیا ہے؟
اس کھیل کے حوالے سے Mas-Wrestling نامی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ روس فیڈریشن میں شامل یاکوت (Yakut) نامی ریاست میں ایسے مقابلے جسمانی اور روحانی صحت کے لیے کھیلے جاتے تھے۔
اس کھیل کے نام میں Mas یاکوتی زبان سے نکلا ہے جس کے معنی stick کے ہیں کیونکہ اس کھیل میں لکڑی کا ایک راڈ استعمال ہوتا ہے۔
یہ کھیل 17 ویں صدی میں ایجاد ہوا تھا اور سائربیریا کے محقیقین نے ایجاد کیا تھا۔
اس کھیل کی تاریخ میں لکھا گیا ہے کہ چونکہ یاکوت سائبیریا کے علاقوں میں آباد تھے جہاں سال بھر سردی پڑتی تھی تو یہ لوگ اپنے آپ کو چست اور جسمانی طور پر مضبوط رکھنے کے لیے یہ گیم کھیلتے تھے۔
ریاست یاکوت کو 1991 میں سویت یونین کے ختم ہونے کے بعد اب ’ریاست ساخا‘کہا جاتا ہے جو روسی فیڈریشن کا حصہ ہے۔
جب 1922 میں سویت اتھارٹی آف یاکوت وجود میں آئی تو یاکوت کونسل برائے مزیکل کلچر اینڈ سپورٹس نامی ادارہ بنایا گیا اور Mas-Wrestling کو ریاست یاکوت کا قومی کھیل ڈیکلیئر کر دیا۔
اس کھیل کے باقاعدہ قوانین بنائے گئے اور 1959 میں اس کھیل میں حصہ لینے کی اہلیت کے معیار مقرر کیے گئے اور 2000 میں اس کھیل کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے باقاعدہ ایک گیم کا درجہ دیا اور اب دنیا بھر میں یہ کھیلا جاتا ہے۔