کووڈ کی مستقل علامات: 600 سے زائد ریستورانوں کے مالک کی خودکشی

کیںٹ ٹیلر لمبے عرصے سے ٹنائٹس (کانوں میں گھنٹیوں کی آواز) سمیت کووڈ 19 کی علامات کا سامنا کر رہے تھے۔

ٹیلر نے پہلا ٹیکساس روڈہاؤس ریستوران 1993 میں  انڈیانا میں کھولا (اے پی/ ٹیکساس روڈ ہاؤس)

 

دنیا بھر میں 600 سے زائد ریستورانوں کے مالک کینٹ ٹیلر نے کووڈ 19 کی مستقل علامات کے باعث خودکشی کر لی۔

’ٹیکساس روڈ ہاؤس‘ نامی ریستوران چین کے بانی اور مالک 65 سالہ کیںٹ ٹیلر کے خاندان کے مطابق انہوں نے لمبے عرصے تک ٹنائٹس (کانوں میں گھنٹیوں کی آواز) سمیت کووڈ 19 کی مختلف علامات کا سامنا کیا جو ’برداشت سے باہر‘ تھیں۔   

ان کے اہل خانہ اور کمپنی نے ایک بیان میں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔ بیان کے مطابق: ’کینٹ نے، جو ایک سابق ٹریک (دوڑ) چیمپیئن تھے، سخت مقابلہ کیا مگر حالیہ دنوں میں ان کی تکلیف میں بہت اضافہ ہوا جو ناقابل برداشت ہو گیا۔‘

ٹنائٹس ایک عام بیماری ہے جس میں ایک یا دونوں کانوں میں مستقل طور پر گھنٹیوں کی آواز یا سنسناہٹ رہتی ہے۔ کرونا (کورونا) وائرس سے ٹنائٹس کے مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹیلر کے اہل خانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے حال ہی میں ٹنائٹس کے شکار فجیوں کی مدد کے لیے ری سرچ فنڈ قائم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا: ’کینٹ نے ایک بے مثال لیڈر کی میراث چھوڑی ہے جو ہمیشہ لوگوں کو ترجیح دیتے تھے۔ اس لیے وہ اکثر کہتے تھے کہ ٹیکساس روڈ ہاؤس لوگوں کی کمپنی تھی جو سٹیک سرو کرتی تھی۔‘

ٹیلر نے پہلا ٹیکساس روڈ ہاؤس ریستوران 1993 میں کلارکسویل، انڈیانا میں کھولا۔ انہوں نے اس کا تصور ایک ٹشو پیپر پر لکھا تھا۔

آج اس چین کے 79 ریاستوں میں 610 ریستوران ہیں جبکہ 10 بیرون ملک ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ