پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) دو ایسے ملک ہیں جہاں سے مالی سال 2021 کے دوران سب سے ترسیلات زر پاکستان بھجوائی جا رہی ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا: ’مالی سال 2021 میں جولائی سے مارچ تک زیادہ ترترسیلات زر سعودی عرب سے بھجوائی گئیں جن کی مالیت5.7 ارب ڈالر ہے۔ دوسرے نمبر پر زیادہ ترسیلات زر متحدہ عرب امارات سے آئیں جو 4.5 ارب ڈالر ہیں۔‘
اس کے بعد امریکہ اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کارکنوں نے ترسیلات زر بھیجیں۔ برطانیہ سے 2.9 ارب ڈالراور برطانیہ سے 1.9 بھیجے گئے۔
وزیراعظم عمران خان نے پیر کو اپنی ٹویٹ میں کووڈ 19 کے باوجود ریکارڈ توڑ ترسیلات زر بھجوانے پر پاکستانی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
The love & commitment of Overseas Pakistanis to Pakistan is unparalleled. You sent over $2bn for 10 straight mths despite Covid, breaking all records. Your remittances rose to $2.7bn in Mar, 43% higher than last yr. So far this fiscal yr, your remittances rose 26%. We thank you
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 12, 2021
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمندر پارمقیم پاکستانیوں کی ملک سے محبت اوروابستگی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رسمی ذرائع سے رقوم بھجوانے کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت اور بینک کی جانب سے پیش بندی کے طور پر اپنائی گئی پالیسی کی بدولت ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔
وبا کی وجہ سرحد پارسفر میں کمی، طبی اخراجات، جذبے کی بنیاد پر رقوم کی منتقلی اور زرمبادلہ کی مارکیٹ میں استحکام بھی ترسیلات زر میں مسلسل اضافے کا سبب بنا۔
سٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں مزید بتایا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے مارچ میں مسلسل 10 ویں مہینے بھی دو ارب ڈالر کی ترسیلات بھجوائی گئیں، جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ہے۔
بیان کے مطابق مارچ 2021 میں ترسیلات زر بڑھ کر2.7 ڈالر ہوگئیں، جو گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 20 فیصد اور مارچ 2020 کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ ہے۔