ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ تحقیقات کی وجہ سے وہ اپنا استعفیٰ پیش کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
اپنی ٹویٹس میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ انکوائری کے سلسلے میں ان پر عائد الزامات کی وجہ سے وہ اپنے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں۔
1/3
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) May 17, 2021
My Prime Minister has always said that if a person has been named rightly or wrongly in any inquiry he should cease to hold any public office till his name has been cleared of charges .
Owing to the allegations in ongoing Ring Road inquiry I want to set this example..
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ اگر کسی پر کوئی الزام عائد کیا جاتا ہے تو اس کی انکوائری میں کلئیر ہونے تک اس شخص کو اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔
میں میڈیا میں اپنے بارے میں پھیلائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی حقیقت سامنے آنے تک اپنے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا میرا اس منصوبے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ اس معاملے کی ماہرانہ تحقیق اور جوڈیشنل انکوائری ہونی چاہیے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان میں ہوں اور میں وزیر اعظم کے ویژن کے ساتھ ہوں۔ میں بیرون ملک اپنی زندگی چھوڑ کر پاکستان کی خدمت کرنے آیا ہوں اور میں کسی بھی انکوائری کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔
سید ذوالفقار بخاری المعروف زلفی بخاری عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں اور وزیر اعظم عمران خان نے انہیں 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد سمندر پار پاکستانیوں کے لیے معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔