افغانستان میں اتحادی افواج کے امریکی سربراہ جنرل ملر سبکدوش

2018 میں طالبان کے قاتلانہ حملے میں بچ نکلنے والے جنرل آسٹن سکاٹ ملر نے کہا ہے کہ وہ زندگی بھر افغان عوام کو یاد رکھیں گے۔

افغانستان میں غیر ملکی افواج کے سربراہ اور امریکہ کے اعلیٰ ترین فوجی افسر دارالحکومت کابل میں ایک تقریب میں سبکدوش ہوگئے۔

اس علامتی پیش رفت سے افغانستان میں جاری امریکہ کی طویل ترین جنگ اب اپنے اختتام کے اور قریب پہنچ گئی ہےْ

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغانستان میں امریکہ کے اعلیٰ ترین افسر جنرل آسٹن سکاٹ ملر نے پیر کو افواج کی کمانڈ جنرل کینتھ مک کنزی کے حوالے کی جو امریکہ میں قائم ایک ہیڈکورٹر سے افغانستان میں باقی آپریشز کی سربراہی کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ملر 2018 سے افغانستان میں ہیں اور انہیں حال ہی میں صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے اگست سے آخر تک امریکی افواج کے انخلا کو مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپی۔

وہ 2018 میں طالبان کی جانب سے ایک قاتلانہ حملے میں بھی بچ چکے ہیں۔

فوجی اتحاد کا جھنڈا جنرل مک کنزی کے حوالے کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ملر نے کہا: ’اس (فوجی) اتحاد کی کمانڈ میرے فوجی کیریئر کا سب سے اہم ترین تجربہ رہا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’میں جانتا ہوں کہ افغانستان کے لوگ میرے دل اور دماغ میں ہمیشہ رہیں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا