ویکسین لگوانے والے غیر ملکی زائرین عمرہ کر سکیں گے

کرونا وبا کی وجہ سے 18 ماہ سرحدیں بند رہنے کے بعد دنیا بھر سے عمرہ کی درخواستیں کل سے وصول کی جائیں گی۔

اتوار کے اس اعلان سے قبل صرف سعودی عرب میں مقیم ویکسین ایٹیڈ افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت تھی جبکہ حج بہت تھوڑے پیمانے پر ہوا (اے ایف پی فائل)

سعودی عرب نے کہا کہ ہے کہ وہ مکہ اور مدینہ آنے کے خواہش مند ان زائرین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے گا جنہوں نے کرونا وائرس کی ویکیسن لگاوئی ہوئی ہو گی۔ 

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ کرونا وبا کی وجہ سے 18 ماہ سرحدیں بند رکھنے کے بعد دنیا بھر سے آہستہ آہستہ عمرہ کی درخواستیں پیر (نو اگست) سے وصول کی جائیں گی۔

عمرہ حج سے مختلف عمل ہے جو سال کے کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے۔

کرونا وبا نے حج اور عمرہ دونوں ہی کے زائرین کو متاثر کیا ہے اور یہ ریاست کے ریوینیو میں اہم کرادار ادا کرتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عام حالات میں تقریباَ اس سے 12 ارب ڈالر کی آمدن جمع ہوتی رہی ہے۔

اتوار کے اس اعلان سے قبل صرف سعودی عرب میں مقیم ویکسینیٹڈ افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت تھی جبکہ حج بہت تھوڑے پیمانے پر ہوا۔

سعودی نائب وزیر عبد الفتاح بن سليمان المشاط کا حوالہ دیتے ہوئے ، سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی زائرین  کو سعودی تسلیم شدہ ویکسین لگوانی ہوگی اور قرنطینہ سے گزرنا ہوگا۔

ریاض اپنی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ کرونا وبا کی وجہ سے سرحدین بند ہونے سے قبل ستمبر 2019 اور مارچ 2020 کے درمیان چار لاکھ ویزے جاری کیے گئے۔

سعودی عرب میں سرکاری اور نجی اداروں بشمول تعلیمی اداروں اور تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کے لیے ویکسینیشن لازمی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے تقریباً پانچ لاکھ 32 ہزار کیسز اور آٹھ ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا