انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ وہ کرکٹ کو اولمپک مقابلوں میں شامل کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
آئی سی سی بیان کے مطابق ورکنگ گروپ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ ورکنگ گروپ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کروانے کی کوششوں کی قیادت کرے گا۔
گروپ کی توجہ کرکٹ کو 2028 لاس اینجلس، 2032، آسٹریلوی شہربرسبن اور اس کے بعد ہونے والے اولمپک مقابلوں کا حصہ بنوانے پر مرکوز ہو گی۔
آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ ’میں سب سے پہلے ٹوکیو 2020 اور جاپان کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں مشکل ترین حالات میں شاندار مقابلوں کا اہتمام کیا۔ انہیں دیکھنا حقیقی معنوں میں دلچسپ تھا۔ ان مقابلوں کی بدولت دنیا کی توجہ حاصل کرنے کا موقع ملا۔ ہم چاہتے ہیں کہ چاہتے کہ کرکٹ مستقبل میں ہونے والے مقابلوں کا حصہ بنے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے کہا کہ ہم اولمپکس کو کرکٹ کے طویل المدتی مستقبل کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کرکٹ کے ایک ارب سے زیادہ شائقین موجود ہیں اور ان میں سے تقریباً 90 فیصد چاہتے ہیں کہ کرکٹ اولمپکس میں شامل ہونا چاہیے۔
آئی سی سی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کروانے کے لیے ورکنگ گروپ کی سربراہی انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور کریں گے جب کہ گروپ میں آئی سی سی کی خود مختارڈائریکٹر اندرا نوئی، زمبابوے کے کرکٹ بورڈ کے سربراہ تونگوے مکولانی، آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ رکن ڈائریکٹر اور ایشیئن کرکٹ کونسل کے نائب صدرمہندا ولیپورم، اور یو ایس اے کرکٹ کے چیئرمین پراگ مراٹھے شامل ہوں گے۔
ورکنگ گروپ کے مطابق یہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کروانے کی پیشکش کا بہترین موقع ہے۔