ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021: کس ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 متحدہ عرب امارات اور عمان میں 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

کرکٹ کے عالمی ادارے کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام سولہ ٹیمز کو ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم یعنی 56 لاکھ ڈالرز میں سے حصہ دیا جائے گا(تصویر: اے ایف پی فائل)

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے انعامی رقوم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم دی جائے گی۔

کرکٹ کے عالمی ادارے آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ دوسرے نمبر پر آنے والی (رنر اپ) ٹیم کو اس انعامی رقم کا نصف یعنی آٹھ لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

ایونٹ میں حصہ لینے والی تمام 16 ٹیموں کو مجموعی انعامی رقم یعنی 56 لاکھ ڈالرز میں سے حصہ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 متحدہ عرب امارات اور عمان میں 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

دس اور 11 نومبر کو کھیلے جانے والے سیمی فائنلز میں ہارنے والی دونوں ٹیموں کو چار، چار لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

2016 کے ٹورنامنٹ کی طرح سپر 12 مرحلے میں ہر میچ جیتنے پر ایک بونس رقم بھی ملے گی۔ اس مرحلے میں کل 30 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے ہر میچ جیتنے پر 40 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے جو کہ اس مرحلے کے لیے مجموعی طور پر مختص کردہ رقم یعنی 12 لاکھ  ڈالرز ہیں۔

سپر 12 مرحلے میں پہلے سے موجود ٹیموں میں افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، انڈیا، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس مرحلے میں جن آٹھ ٹیموں کا سفر اختتام پذیر ہوگا انہیں فی ٹیم 70 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے جو مجموعی طور پر پانچ لاکھ 60 ہزار ڈالرز بنتے ہیں۔

یہی طریقہ کار پہلے راؤنڈ کی فاتح ٹیمز کے لیے بھی اختیار کیا جائے گا۔ اس میں 12 میچز میں سے ہر میچ جیتنے والی ٹیم 40 ہزار ڈالرز کی حقدار ہوگی اور اس مرحلے میں مجموعی انعامی رقم چار لاکھ 80 ہزار ڈالر بنتی ہے۔

جو چار ٹیمز پہلے مرحلے میں ناک آؤٹ ہو جائیں گی وہ مجموعی رقم ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں سے 40 ہزار فی ٹیم کے حساب سے رقم کی حقدار ہوں گی۔

پہلے مرحلے سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیمز میں بنگلہ دیش، آئرلینڈ، نمیبیا، نیدرلینڈز، عمان، پاپوا نیو گنی، سکاٹ لینڈ اور سری لنکا شامل ہیں۔

کس ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی اسے نیچے دیے گئے ٹیبل میں بھی واضح کیا گیا ہے:

 

فاتح ٹیم 1 16 لاکھ ڈالرز
رنر اپ 1 آٹھ لاکھ ڈالرز
سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیمز 2 دو لاکھ فی ٹیم
دوسرے مرحلے کی فاتح ٹیمز 30 40 ہزار فی ٹیم
دوسرا مرحلہ ہارنے والی ٹیمز 8 70 ہزار فی ٹیم
پہلے مرحلے کی فاتح ٹیمز 12 40 ہزار فی ٹیم

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ