اسلام آباد: ڈرونز سے نگرانی کے لیے پولیس کے نئے یونٹ کا قیام

ایئر پیٹرول یونٹ میں چھوٹے بڑے درجنوں ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں۔ جن سے شہر اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقوں کی فضائی نگرانی کا کام لیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے ایئر پٹرول کے نام سے ایک نیا یونٹ قائم کیا ہے، جس میں شہر اور اس کے نواحی علاقوں کی فضائی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایئر پیٹرول یونٹ کا افتتاح پولیس لائنز اسلام آباد میں پولیس کیڈٹس کی 35 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پر کیا گیا جہاں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد مہمان خصوصی تھے۔

ایئر پیٹرول یونٹ میں چھوٹے بڑے درجنوں ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں جن سے شہر اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقوں کی فضائی نگرانی کا کام لیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈرونز کی مدد سے شہر کی سڑکوں پر رواں ٹریفک پر نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر واقع ٹریلز کے اوپر بھی ڈرونز اڑائے جاتے ہیں۔

اسی طرح شام کے بعد وفاقی دارالحکومت کے بازاروں اور مارکیٹس پر بھی آسمان سے نظر رکھی جا رہی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے اہلکار نعیم اللہ کے مطابق ڈرونز کے استعمال سے سڑکوں پر قانون توڑنے والوں کی آسانی سے نشاندہی ہو سکتی ہے اور رش والے مقامات پر بھی پولیسنگ میں آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ڈرونز کی وجہ سے اسلام آباد پولیس کو کم عرصے میں چند کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، جو اس جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ممکن نہ ہو پاتیں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا