بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت کا سفر جاری

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی میزبان بنگلہ دیش کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔

پاکستان کےفاسٹ بولر  محمد وسیم  20 نومبر، 2021 کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اوپنر محمد نعیم کی وکٹ لینے کےبعد (اے ایف پی)

پاکستان نے ہفتے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی میزبان بنگلہ دیش کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔

ڈھاکا کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے مقابلے کی طرح بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم بنا کسی تبدیلی کے میدان میں اتری جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا اور پچھلے ٹی ٹوئنٹی کے پلیئر آف دی میچ حسن علی کو آرام کروایا گیا۔

شاہین آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں اوپنر سیف الحسن اور دوسرے اوور میں محمد وسیم جونیئر نے محمد نعیم کو آؤٹ کر کے میزبان ٹیم پر دباؤ ڈال دیا۔

اس موقعے پر نجم الحسن اور افیف حسین نے اننگز کر سنبھالتے ہوئے 46 رنز کی شراکت کی، جس کے بعد نویں اوور میں شاداب خان نے افیف (20 رنز) کو آؤٹ کر دیا۔

نجم الحسن (40 رنز) نے بہتر بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان محمود اللہ کے ساتھ ایک اور پارٹنرشپ بنانے کی کوشش کی جس میں وہ کسی حد تک کامیاب ہوئے اور مجموعی سکور کو 89 تک لے گئے۔

لیکن اس کے بعد محمود اللہ (12 رنز) حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے دو، دو جبکہ محمد وسیم، حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان نے باآسانی 109 رنز کا ہدف محض دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پاکستان کی بیٹنگ کے دوران میزبان بولرز کسی بھی مرحلے پر خطرہ ثابت نہ ہوئے۔ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ سکورر اور کپتان بابر اعظم مسلسل دوسرے میچ میں ناکام رہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وہ آج صرف ایک رن بنانے کے بعد مستفیض الرحمٰن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ تاہم ان کے پارٹنر اوپنر محمد رضوان کی عمدہ پرفارمنس کا تسلسل جاری ہے۔

انہوں نے فخر زمان کے ساتھ مل کر 85 رنز کی فیصلہ کن پارٹنر شپ بنائی۔

رضوان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان 57 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

سوشل میڈیا پر بھی پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جاتا رہا اور یہ موضوع آج ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا۔
گراس روٹس کرکٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ ’شاہین آفریدی کی پہلی اوور کی وکٹ‘

لیکن اپنے دوسرے اوور میں چھکا کھانے کے بعد شاہین نے بال بیٹسمین کی طرف زور سے پھینکی جس کے لیے انہوں نے معافی بھی مانگی۔ 
اسرار احمد اس بارے میں لکھتے ہیں کہ غصہ سمجھ میں آتا ہے لیکن یہ کرنے کی ضرورت نہیں تھی البتہ اچھا ہے کہ شاہین نے اس کے بعد اپنی غلطی کی معافی مانگ لی۔

ایک اور ٹویٹ میں بھی شاہین آفریدی کے اس غصے پر بات کی گئی جس میں لکھا تھا کہ یہ کیا طریقہ ہے شاہین شاہ آفریدی؟

شاہین کی ہی بال پر آؤٹ ہونے والے سیف کے بارے میں احمد حسیب اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ سیف کو بھی ویسے ہی آؤٹ کیا گیا جس طرح ورلڈ کپ میں روہت شرما کی وکٹ اڑی تھی۔
 

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ