حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی دوبارہ نافذ

سعودی عرب میں حرمین شریفین کے  انتظامی امور کی ذمہ دار صدارت عامہ کے مطابق زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ نافذ کیا جائے گا۔

حرمین شریفین میں تمام زائرین اور عملے کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہننا ہوگا (تصویر:رئاسہ الحرمین ٹوئٹر اکاؤنٹ)

سعودی عرب میں حرمین شریفین کے انتظامی امور کی ذمہ دار صدارت عامہ نے جمعرات کی صبح سات بجے سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے اقدامات کو دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کی پابندیوں کے متعلق بتایا گیا ہے۔

صدارت عامہ کے ذرائع نے بتایا کہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ نافذ کیا جائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ذرائع نے مزید بتایا کہ حرمین شریفین میں تمام زائرین اور عملے کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہننا ہوگا، جاری کردہ اجازت ناموں کے مطابق مساجد میں داخلے کے اوقات کی تعمیل کرنی ہوگی، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا اور مساجد کی انتظامیہ کی ہدایات کی پابندی کرنا ہوگی۔

مسجد نبوی کا انتظامی امور سنبھالنے کی ذمہ دار وزارت عامہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے نشانات لگائے جانے کا عمل بھی دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث سعودی حکومت نے گذشتہ برس صرف اپنے شہریوں اور مملکت میں مقیم تارکین وطن افراد کو ہی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں الحرمین الشریفین میں داخلے کی اجازت دی تھی جبکہ غیرملکی عازمین عمرہ کو یکم نومبر 2020 سے سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس دوران سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کی شرائط عائد کی گئی تھیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا