شعیب اختر، نعمان نیاز کو دوبارہ آن ایئر کریں: کمیٹی سفارش

سینیٹ پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور سرکاری سپورٹس چینل سے منسلک ڈاکٹر نعمان نیاز کو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ہے۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں اینکر نعمان نیاز نے شعیب اختر سےمعافی مانگی اور شعیب اختر نے معافی قبول کر لی تھی (سکرین گریب)

سینیٹ پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور سرکاری سپورٹس چینل سے منسلک ڈاکٹر نعمان نیاز کو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے بدھ کو ہونے والے اجلاس کے دوران کہا کہ ’شعیب اختر کے ساتھ پی ٹی وی پروگرام میں پیش آنے والے واقعے سے کرکٹ فینز کے جذبات مجروح ہوئے، اگر دونوں کے مابین صلح ہوگئی ہے تو آف ایئر کیوں ہیں؟‘

فیصل جاوید نے کہا کہ ’نعمان نیاز نے معافی مانگی اور شعیب نے معاف بھی کر دیا ہے، چاہتے ہیں کہ دونوں کو آن ایئر کیا جائے۔‘

اس موقع سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ’واقعہ کیا نعمان نیاز اور شعیب کا نجی معاملہ تھا؟ کیا اس واقعے میں سرکاری ٹی وی کی کوئی رسوائی نہیں ہوئی؟ شعیب اور نعمان نیاز نے ایک دوسرے کو معاف کرثدیا تو کیاثمعاملہ ختم ہو گیا؟‘

ایم ڈی پی ٹی وی نے کمیٹی کو بتایا کہ ’شعیب اختر اور نعمان نیاز کی صلح کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے تحقیقات ختم کر دی ہیں۔‘

انہوں نے کمیٹی ارکان کو بتایا کہ ’ڈاکٹر نعمان نیاز نے کمیٹی میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ شعیب اختر کو بھی کمیٹی نے بلایا تھا مگر وہ نہیں آئے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پی ٹی وی انتظامیہ نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو پروگرام سے معطل کر دیا ہے۔ نعمان نیاز اب ڈائریکٹر سپورٹس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔‘

ایم ڈی پی ٹی وی نے بتایا کہ ’شعیب اختر نے پی ٹی وی سے استعفی دے دیا ہے۔‘

اس پر کمیٹی چیئرمین فیصل جاوید نے کہا کہ ’جس نے کمیٹی میں بیان بھی دیا اور معافی بھی مانگی اس کو معطل کر دیا گیا؟ آئندہ اجلاس میں ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کا نقطہ نظر سننا چاہیں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یاد رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں سرکاری سپورٹس چینل پر کرکٹ پروگرام کے دوران میزبان نعمان نیاز نے کرکٹر شعیب اختر سے نامناسب رویہ اختیار کیا تھا جس کے بعد شعیب اختر پروگرام سے اُٹھ کر چلے گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر عوامی رائے کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں اور حکومتی وزرا نے بھی شعیب اختر کے ساتھ اینکر کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے مذمت کی تھی جس کے بعد پی ٹی وی نے دونوں کو آف ائیر کر کے معاملے کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔

نومبر میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شعیب اختر اور نعمان نیاز کو اپنے گھر دعوت دے کر دونوں میں ’صلح‘ کروا دی تھی۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں اینکر نعمان نیاز نے شعیب اختر سےمعافی مانگی اور شعیب اختر نے معافی قبول کر لی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ