کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو مزید 31 سال سزا

عدالت نے جمعے کو غیر قانونی فنڈنگ کیس میں کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کومجموعی طور پر دو مقدمات میں 31 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ حافظ سعید پر مجموعی طور پر تین لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ اداکرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

جماعت الدعوہ تنظیم کے سربراہ حافظ سعید مظاہرین سے خطاب کر رہے ہیں جب وہ 5 فروری 2018 کو لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک ریلی میں شریک ہوئے تھے (اے ایف پی/فائل)

انسداد دہشتگردی عدالت نے جمعے کو غیر قانونی فنڈنگ کیس میں کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کومجموعی طور پر دو مقدمات میں 31 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ حافظ سعید پر مجموعی طور پر تین لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ اداکرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

حافظ سعید کی جانب سے ایڈوکیٹ نصیر الدین نئیر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ  انسداد دہشتگری عدالت کے جج اعجاز بٹر نے ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔

حافظ سعید اور دیگر کے خلاف محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مقدمات درج کر رکھے ہیں اس سے قبل بھی حافظ سعید کو انسداد دہشتگردی عدالت سے سزائیں ہوچکی ہیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو غیر قانونی فنڈنگ کے کیس میں نومبر 2020 میں بھی مجموعی طور پر ساڑھے 10 سال قید اور ایک مقدمے میں 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ریکارڈ میں وہ ان دنوں سینٹرل جیل لاہور میں نظر بندی کاٹ رہے ہیں کچھ عرصہ پہلے ان کی رہائش گاہ کے قریب جوہر ٹاؤن میں بم دھماکہ بھی ہوا تھا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے 2019 میں کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے رہنماؤں کے خلاف کارروائیاں شروع کی تھیں جب اقوام متحدہ کہ سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی لسٹ سے نکلوانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا تھا۔

جماعت الدعوہ کے دیگررہنماؤں پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو بھی ساڑھے 10 سال قید جب کہ حافظ عبدالرحمٰن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔

عدالت نے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔

حافظ سعید اور ان کے دیگر ساتھیوں کو سی ٹی ڈی نے مختلف اوقات میں گرفتار کیاتھا۔

حافظ سعید کون ہیں؟

حافظ محمد سعید مذہبی و فلاحی جماعت الدعوہ کے بانی امیر ہیں۔ قومی سطح کے معاملات میں رائے عامہ کو ہموار کرنے اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان میں توانا آواز رکھتے ہیں۔

کشمیر کی آزادی کے لیے چلنے والی کئی تحریکوں کی سربراہی کر رہے ہیں. دفاع پاکستان میں کلیدی کردار ادا کرچکے ہیں۔ حافظ سعید قرآن کے حافظ اور علوم اسلامیہ پر دسترس رکھتے ہیں۔ لاہور کی معروف جامعہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں شعبہ اسلامیات کے پروفیسر اور سربراہ رہ چکے ہیں۔

وہ لاہور کے چوبرجی چوک میں واقع جامع مسجد القادسیہ میں ماہ رمضان کے دوران قرآن مجید کی تفسیر بھی بیان کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریاض، سعودی عرب کے معروف تعلیمی ادارے کنگ سعود یونیورسٹی سے عربی ادب میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور گولڈ مڈل کے حامل ہیں۔ سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ عبدالعزیز کے براہ راست شاگرد بھی ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب سے واپسی پر 1980 کے عشرے میں دعوت دین کی بنیاد پر لاہور سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان