نیپال کی سپریم کورٹ نے بدھ کو چارلس سوبھراج کو جیل سے رہا کر کے ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔
چارلس سوبھراج 1970 کی دہائی میں ایشیا بھر میں قتل کی کئی وارداتوں کے سلسلے میں جیل میں سزا کاٹ رہے تھے اور ان کے بارے میں نیٹ فلکس پر ’دا سرپنٹ‘ The Serpent کے نام سے سیریز بھی بن چکی ہے۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ 78 سالہ سوبھراج، جو 2003 سے شمالی امریکہ کے دو سیاحوں کے قتل کے الزام میں نیپال کو قید تھے، انہیں طبی بنیادوں پر رہا کیا جانا چاہیے۔
اے ایف پی کے مطابق فیصلے میں لکھا ہے کہ ’انہیں مسلسل جیل میں رکھنا قیدی کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
’اگر ان کے خلاف کوئی اور کیس زیر التوا نہیں ہے، تو یہ عدالت اسے آج تک رہا کرنے اور 15 دنوں کے اندر ان کے ملک واپس جانے کا حکم دیتی ہے۔‘
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سوبھراج کو اوپن ہارٹ سرجری کی ضرورت ہے اور ان کی رہائی قانون کے مطابق ہے جو ایسے بیمار قیدیوں کے ساتھ رحم دلی کی اجازت دیتا ہے، جو اپنی سزا کا تین چوتھائی حصہ پہلے ہی کاٹ چکے ہیں۔
چارلس سوبھراج بدنام زمانہ مجرم رہے ہیں۔ ان کے دل کا 2017 میں پانچ گھنٹے طویل آپریشن ہوا تھا۔
جیل کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ سوبھراج کو ممکنہ طور پر جمعرات کو کٹھمنڈو کی سینٹرل جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔
اہلکار نے مزید کہا کہ اسے آزاد ہونے سے پہلے انتظامی رسمی کارروائیوں کے لیے نچلی عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔
سیاحوں کا قاتل
اپنے مشکلات بھرے بچپن کے چھوٹے موٹے جرائم کی وجہ سے فرانس میں کئی جیل کی سزا کاٹنے کے بعد سوبھراج نے 1970 کی دہائی کے اوائل میں دنیا کے مختلف ملکوں کے چکر لگانا شروع کر دیے۔ اس دوران وہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں زخمی ہو گئے۔
ان کا طریقہ کار اپنے شکار کو اپنی ذاتی کشش کی مدد سے لبھانا اور ان سے دوستی کرنا تھا۔ ان کے شکاروں میں بہت سے ایسے تھے جو مغرب سے آئے ہوئے سیاح تھے جو مشرقی روحانیت کی تلاش میں تھے۔ سوبھراج انہیں منشیات دینے کے بعد لوٹتے اور پھر قتل کر دیتے۔
ان کا پہلا قتل ایک نوجوان امریکی خاتون کا تھا جن کی بکنی پہنے ہوئے لاش پتایا کے ساحل پر 1975 میں پائی گئی تھی۔
بالآخر سوبھراج کا تعلق 20 سے زیادہ قتل کے واقعات سے جوڑا گیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کے متاثرین کا گلا گھونٹ دیا گیا، مارا پیٹا گیا یا جلایا گیا۔ سوبھراج اکثر اپنی اگلی منزل تک جانے کے لیے اپنے مرد شکار کے پاسپورٹ استعمال کیا کرتے تھے۔
سوبھراج کا لقب ’دا سرپنٹ‘ یا سانپ بن گیا تھا، کیوں کہ وہ کینچلی بدل کر نئی شناخت حاصل کر لیتے تھے۔ یہی لقب بعد میں نیٹ فلکس کی سیریز کا عنوان بن گیا۔
سوبھراج کو 1976 میں بھارت میں گرفتار کیا گیا اور بالآخر انہوں نے وہاں 21 سال جیل میں گزارے۔ تاہم 1986 میں وہ جیل سے فرار ہو گئے اور پھر بھارت کی ساحلی ریاست گوا سے پکڑے گئے۔
1997 میں وہ اپنی سزا کاٹ کر رہا ہوئے اور پیرس چلے گئے 2003 میں انہیں نیپال میں دیکھا گیا جہاں پولیس نے انہیں پکڑ لیا۔ ان پر مقدمہ چلا اور عدالت نے انہیں 1975 میں امریکی سیاح کونی جو برونزِچ کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی۔ ایک دہائی بعد انہیں برونزِچ کے کینیڈین ساتھی کو قتل کرنے کا مجرم بھی پایا گیا۔
2008 میں جیل میں سوبھراج نے نیہیتا بسواس سے شادی کی، جو ان کی 44 سال چھوٹی اور ایک نیپالی وکیل کی صاحب زادی ہیں۔