وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ’پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے منگل کو اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا اور وہاں توڑ پھوڑ کی گئی۔ غنڈہ گردی والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔‘
ساہیوال میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ’نظام عدل میں سب برابر ہیں کسی لاڈلے کی گنجائش نہیں ہے۔ کسی کو لاڈلا بنایا جائے تو پھر ایسے واقعات ہوتے ہیں۔ قانون اپنا راستہ لے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پھر کہیں گے کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور دہشت گردی کی دفعات لگائی گئیں۔ جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں جب عید یا دیگر چھٹیوں کی وجہ سے عدالت بند ہونے کی صورت میں لوگوں کو کئی کئی دن جیلوں میں رہنا پڑتا ہے۔ تو جب یہ غریب آدمی یہ سب دیکھتا ہے کہ اسے تو انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ دوسری جانب عدالت عمران خان کا انتظار کر رہی ہیں۔
’اتنے لاڈ پیار والا رویہ یا نرمی والا سلوک کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ میں یہ باور کرانا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کارکنان نے وہاں دھاوا بولا، عدالت میں موجود پولیس کے چند اہلکاروں کو دھکے دیے، ان کی وریاں پھاڑیں اور جوڈیشل کمپلیکس میں جاکر شیشے توڑے اور عمارت کو نقصان پہنچایا۔ جو حرکت آج ہوئی ہے اس ضرورت ہے کہ کارروائی کی جائے۔‘