عالمی سطح پر مربوط میڈیا کا ادارہ سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) نے ’ایس آر ایم جی وینچرز‘ کے نام سے کارپوریٹ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کی ایس آر ایم جی وینچرز، ایس آر ایم جی کی ترقی اور نئے طریقے اپنا کر تبدیلی لانے میں مدد کرنے کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔
ایس آر ایم جی وینچرز کے تحت ہدف کے بنیادی دائرے میں شامل ابتدائی مرحلے کی کمپنیوں اور مختلف اقسام کی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔
جن شعبوں میں سرمایہ لگایا جائے گا ان میں میڈیا تخلیق کار، ڈیجیٹل میڈیا، میڈیا کے مواد کی تیاری، تقسیم اور استعمال سمیت متعلقہ لوازمات بشمول تخلیقی مصنوعی ذہانت، ورچوئل ریئلٹی پر مبنی انٹرایکٹیو تفریح شامل ہوں گے۔
ایس آر ایم جی وینچرز کے تحت شروع میں ابتدائی مرحلے کی یا تاحال ترقی پذیر کمپنیوں میں سرمایہ لگایا جائے گا۔
ایس آر ایم جی وینچرز، ایس آر ایم جی کو علاقائی ہنر مندوں اور کاروباری افراد کی مدد کرنے سمیت انہیں خود مختار بنانے کے قابل بنائے گا اور اس طرح ایس آر ایم جی وینچرز خطے میں تیزی سے ابھرتی ہوئی میڈیا انڈسٹری کی مزید ترقی میں کردار ادا کرے گا۔
ایس آر ایم جی وینچرز ایس آر ایم جی کو جدید ٹیکناجی، میڈیا کے شعبے میں نئی قابلیت اور کنٹینٹ کری ایٹرز تک براہ راست رسائی فراہم کرے گا جس سے ایس آر ایم جی کے اپنے میڈیا پورٹ فولیو کے فروغ سمیت میڈیا کے مسقبل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
نئی کارپوریٹ وینچر کیپیٹل شاخ ٹھوس مالی منافع حاصل کرتے ہوئے ایس آر ایم جی کو نئی مارکیٹوں میں داخل ہونے اور اپنی کاروباری پیشکش کو مزید متنوع بنانے میں مزید مدد فراہم کرے گا۔
ایس آر ایم جی وینچرز نے تیزی سے ترقی کرنے والی دو کمپنیوں میں افتتاحی سرمایہ کاری اور شراکت داری کا بھی اعلان کیا ہے۔
تلفاظ 11: سعودی عرب میں قائم تخلیفی میڈیا سٹوڈیو ہے جسے مقامی سطح کا تفریحی مواد تیار کرنے میں مہارت حاصل ہے۔ اس سٹوڈیو نے باکس آفس پر کامیاب ہونے والی فلم ’ستار‘ اور فیچر فلم ’الخلاط +‘ بھی بنائی جسے نیٹ فلکس پر سعودی عرب میں سب زیادہ دیکھا گیا۔
وُوز: یہ ایک ورچوئل ریئلٹی سوشل میڈیا ایپلی کیشن ہے جو صارفین کو 360 درجے کی ویڈیوز دیکھنے کے قابل بناتی ہے۔ اس طرح ورچوئل ریئلٹی کے شعبے میں ایک نئی سطح کا اضافہ ہوتا جس میں دیکھنے والا بھی اس کا حصہ بن جاتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایس آر ایم جی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر جمانا آر الراشد نے کہا: ’ہم سعودی عرب اور اس سے باہر کی متحرک اور تیزی سے ترقی کرنے والی میڈیا اور کنٹنٹ کی صنعت کی رہنمائی اور معاونت جاری رکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ سرمایہ کاری کا ہمارا نیا منصوبہ ایس آر ایم جی وینچرز ہمیں نئے ہنر اور مواد تخلیق کرنے والوں کو تلاش کرنے اور ان کی سرپرستی کے قابل بنانے اور ورچوئل رئیلٹی اور مصنوعی ذہانت میں تازہ ترین پیشرفت سے فائدہ اٹھانے میں کردار ادا کرے گا۔
’جدید ترین ٹیکنالوجیز کو اپنانے سے ایس آر ایم جی کی مصنوعات اور خدمات کو تقویت ملے گی۔ ہمارے مقامی اور عالمی سامعین کے لیے مواد کی پیشکشوں اور تجربات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ دو سرکردہ کمپنیوں میں ہماری پہلی سرمایہ کاری، ایک مقامی اور ایک علاقائی، جس کی قیادت عرب دنیا کے غیر معمولی تخلیق کاروں نے کی، اس زبردست کوشش کا آغاز ہے۔‘
یہ اعلان مِینا میڈیا اور وینچر کیپیٹل سیکٹرز کے لیے ایک اہم لمحے پر آیا ہے کیونکہ مِینا میڈیا اور تفریحی شعبے کا نو فیصد کی شرح سے بڑھتے ہوئے سال 2026 تک 20 بلین ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ مِینا کا خطہ اور خصوصاً سعودی عرب ایک متحرک کاروباری ماحولیاتی نظام کا سامنا کر رہا ہے، جس میں 2022 میں وینچر کیپیٹل فنڈنگ سالانہ 8.3 فیصد اضافے کے ساتھ، تین ارب ڈالرز کے نشان کی حد کو عبور کر چکا ہے، جس میں سعودی عرب کے اسٹارٹ اپس نے 2022 میں 72 فیصد اضافے کے ساتھ 987 ملین ڈالر حاصل کیے۔