انڈین میڈیا کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کی فرینچائز دہلی کیپیٹلز کے لیے کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی چوری کی ایک واردات میں لاکھوں روپے کے سامان سے محروم ہو گئے۔
انڈین اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ٹیم کا یہ سامان بنگلورو سے دہلی کے سفر کے دوران چوری ہوا۔ ان کھلاڑیوں کو اپنا سامان چوری ہونے کی خبر اس وقت ملی جب انہوں نے اپنے کمروں میں پہنچنے کے بعد اپنے کٹ بیگز دیکھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جن کھلاڑیوں کا سامان چوری ہوا ان میں آسڑیلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور میچل مارش اور انگلش کھلاڑی فل سالٹ بھی شامل ہیں۔
اس سامان کی مالیت 16 لاکھ روپے بتائی گئی ہے اور اس میں 16 بلے، پیڈز، جوتے اور گلوز شامل ہیں۔
اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ڈیوڈ وارنر کے تین، فل سالٹ اور میچل مارش کے دو دو بلے چوری ہوئے۔
انڈین کھلاری یش دھول بھی ان افراد میں شامل ہیں جن کا سامان چوری کی اس واردات میں غائب ہوا ہے۔
دہلی کیپیٹلز کی ٹیم رواں سال کے آئی پی ایل میں ابھی تک کھیلے جانے والے تمام پانچ میچ ہار چکی ہے۔
16 bats along with pads, shoes, thigh pads and gloves were stolen from Delhi Capitals' players kit bags. 3 bats belong to David Warner, 2 of Mitchell Marsh, 3 of Phil Salt and 5 of Yash Dhull. (Reported by Indian Express).
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) April 19, 2023