پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا آخری میچ تو نہ جیت سکی لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسے ایک روزہ کرکٹ میں پہلی بار حاصل کی گئی نمبر ون رینکنگ سے بھی ہاتھ دھونا پڑے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں نیوزی لینڈ کو لگاتار چار ون ڈے میں شکست دے کر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
لیکن یہ خواب دو دن میں ہی ٹوٹ گیا اور پاکستان پانچویں ایک روزہ میچ میں 47 رنز سے ہارنے کے بعد اس وقت رینکنگ میں آسٹریلیا اور انڈیا کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
اس وقت آسٹریلیا 25 میچوں اور 3965 پوائنٹس کے ساتھ 113 ریٹنگز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان کی 30 میچ کھیلنے کے بعد 3348 پوائٹنس کے ساتھ 112 میں ریٹنگ ہے۔
پاکستان نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پہلی رینکنگ حاصل کی تھی۔
دلچسپ بات یہ کہ پاکستان نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ بھی نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا اور اس میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنے پڑا تھا۔
پاکستانی ٹیم نے اپنے ایک روزہ کرکٹ کا آغاز فروری 1973 میں کیا تھا لیکن اسے اپنی فتح کے لیے اگست 1974 تک کا انتظار کرنا پڑے گا جب پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اب بات کرتے ہیں حالیہ سیریز کی کہ جہاں سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے نمبر ون ٹیم بننے پر جشن منایا وہیں نمبر تین پر آنے کے بعد طرح طرح کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
صارف جونز نے پاکستان کی رینکنگ کی تاریخیں لکھتے ہوئے ٹویٹ کی کہ ‘پانچ مئی کو پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آیا، سات مئی کو نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد آسٹریلیا نے واپس اپنی پہلی پوزیشن حاصل کر لی، یعنی پاکستان نمبر ون رینکنگ ٹیم کے طور پر 48 گھنٹے تک رہا۔’
May 5th - Pakistan became the number 1 ranked ODI team for the first time.
— Johns. (@CricCrazyJohns) May 7, 2023
May 7th - Australia reclaims the number 1 rank after the loss by Pakistan in the 5th ODI.
Pakistan lasted 48 hours as the number 1 ranked team.
اس کے جواب میں ٹوئٹر پر پاپا بیسٹ کے نام سے موجود صارف نے لکھا کہ ’پھر بھی ہمارے تین کھلاڑی ٹاپ فائیو میں ہیں، اور ہماری ٹیم ابھی بھی ٹاپ تھری میں ہے‘
Still we have 3 players in top 5, and our team is still in top 3, so cry more
— PapaBeastX(@PapaBeastX) May 7, 2023
صارف عمر فاروق نے لکھا کہ ’ ہم نے پہلے ہی خوشیاں منا لی تھیں اور میٹھائیاں بھی بانٹ دی تھیں کیونکہ ہمیں پتا تھا‘
Ham ny phely hi sab khushyan mana ly thy aur methayein bant de thy keon k hamy pata tha
— Umar Farooq (@umarfarooq3488) May 7, 2023
کارتک تریپاٹھی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’رینکنگ جو بھی ہو لیکن مجھے لگتا ہے کہ پاکستان اس سال ورلڈ کپ میں یقینی طور پر ایک طاقت بنے گا، کیونکہ وہ سپن اچھا کھیلتے ہیں اور ان کے پاس سب سے مضبوط ٹاپ سکس (فخر، امام، بابر، رضوان، افتخار اور سلمان) ہیں جنہیں یقینی طور پر دھیان میں رکھنا ہو گا۔‘
Whatever the rankings suggest but I think Pakistan will definitely will a force in this years’ WC… They play spin well and they have one of the most solid top 6 for sub continent conditions (Fakhar, Imam, Babar, Rizwan, Ifti, Salman) Definitely a team to watch out for
— KartiK Tripathi (@Kartik_AB17) May 7, 2023
ایک صارف وزیر اسفان نے افتخار احمد کی اننگ کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نمبر ون کے لیے رو رہے ہیں پر ہم چاچا کے لیے رو رہے ہیں، ہم ایک جیسے نہیں ہیں۔‘
You are crying for no1 spot i am crying for chacha we are not same bro pic.twitter.com/CUqnSXHBci
— ~ (@wazirasfan) May 7, 2023
واضح رہے گذشتہ روز میچ میں افتخار احمد نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 72 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 94 کے سکور پر ناٹ آوٹ رہے تھے۔