یاسمین ڈار پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں جو بلا مقابلہ مانچسٹر کی لارڈ میئر منتخب ہوئی ہیں۔
یاسمین ڈار برطانیہ کے علاقے ساؤتھ یارکشائر میں پیدا ہوئیں اور گذشتہ 50 برسوں سے وہ مانچسٹر مقیم ہیں۔
یاسمین ڈار نے فلاحی تنظیم ویلفیئر رائٹس آرگنائزیشن میں انسانی حقوق کی آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے کام کیا۔
سیلفرڈ یونیورسٹی مانچسٹر سے سے سوشل ورک میں بی اے آنرز کرنے کے بعد 2009 میں یاسمین ڈار نے اپنے بھائی کے ساتھ شراکت میں ’کمیونٹی آن سالڈ گراؤنڈ‘ کے نام سے ایک تنظیم بنائی۔
اس تنظیم کے تحت یاسمین ڈار نے مستحق افراد، ذہنی مریضوں، گھریلو زیادتی اور تشدد سے متاثرہ افراد اور کریمینل جسٹس سسٹم کے لیے کام کیا۔
2014 میں یاسمین ڈار مانچسٹر سٹی کونسل کی کونسلر منتخب ہوئیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بعد ازاں وہ لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی گورننگ باڈی کی رکن منتخب ہوئیں جہاں انھیں اقلیتی ورکنگ کلاس افریقن اور ایشیائی خواتین کے لیے کام کرنے کا موقع ملا۔
یاسمین ڈار کے مطابق ان کے والد نے مقامی سیاست میں حصہ لینے پر ان کی بھرپور حمایت کی اور یہی وجہ ہے کہ آج وہ ایک کامیاب میئر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
یاسمین ڈار کا کہنا ہے کہ لارڈ میئر کی حیثیت سے وہ مانچسٹر شہر کے لوگوں کے لیے بھرپور کام کریں گی۔
ان کا موقف ہے کہ وہ بالخصوص ایشین اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے نمٹنے اور ان کی ایمپاورمنٹ کے لیے کام کریں گی اور نئے آنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کریں گی۔