پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر جو پانچ سال تک عسکریت پسندوں کی قید میں رہے، کا وہ خواب پورا ہونے جا رہا ہے جو انہوں نے اپنے اغوا ہونے کے بعد قید میں دیکھا تھا۔
شہباز تاثیر نے کہا ہے کہ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے بہت بڑے مداح ہیں اور انہیں کلب کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے جس کا خواب انہوں نے 12 سال پہلے دیکھا تھا۔
شہباز تاثیر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ’میں ڈیڑھ سال سے قید میں تھا جب ایک گارڈ ریڈیو لایا تاکہ ہم فٹ بال کے براہ راست میچ سن سکیں۔ میں نے اپنی ٹیم کو ریکارڈ 20 واں پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتتے ہوئے سنا اور ٹیم مینجر سر ایلکس فرگوسن کے ریٹائر ہونے کی خبر سنی۔
’مجھے لگتا ہے کہ میری زندگی کے چند لمحے ہی ہوں گے جہاں میں رویا ہوں گا، لیکن اس بار میں اس وجہ سے رویا ہوں کہ جہاں مجھے اذیت دینے کے لیے رکھا گیا تھا وہیں خدا نے مجھے عزت دینے کا راستہ تلاش کیا۔‘
انہوں نے ماضی کی مزید یادوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ میں نے گارڈ کو کہا کہ ’میں گھر جاوں گا اور مجھے اولڈ ٹریفرڈ میں مدعو کیا جائے گا۔
’جس پر وہ ہنسا اور کہا ناممکن خواب۔‘
I had been in captivity for a year and a half when one of the guards brought in a radio so that we could listen to live football matches - I heard my team lift a record 20th PL title and Sir Alex retire. One of the few times in my life I think I cried but this time it was because…
— Shahbaz Taseer (@ShahbazTaseer) August 21, 2023
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
شہباز تاثیر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ’آج جب میرے اغوا کے 12 سال مکمل ہونے میں پانچ دن باقی ہیں تو مجھے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے اپنے ناممکن خواب کو جینے کے لیے خوابوں کے تھیٹر میں بلایا گیا ہے۔‘
ایک ممتاز کاروباری اور سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے کی حیثیت سے اگست 2011 میں شہباز تاثیر کا اغوا پاکستان کے ہائی پروفائل افراد کے اغوا میں سے ایک تھا۔
اس جذبات سے بھری ٹویٹ کے بعد صارفین کی جانب سے شہباز تاثیر کو مبارکباد دی گئی جبکہ کئی صارفین اسے ان حالات میں ایک اچھا احساس قرار دیا۔
مریم خان نے لکھا کہ ’ ہمارے ارد گرد ہونے والی تمام دکھی چیزوں کے درمیان، خوابوں کے سچ ہونے کے بارے میں پڑھ کر خوشگوار احساس ہوا۔‘
Wow...! Well, in the middle of all the miserable stuff happening around us, it's refreshing to read something about dreams coming true
— Mariam Khan (@mariamibkhan) August 21, 2023
ندا علی نے کہا کہ ’ آپ کی کہانی اس نئے دور کے لیے ایک مثال ہے کہ کیسے خدا مشکلات سے نکال کر آپ کو مزید روشن چمکنے کا زریعے بناتا ہے‘
Woah, your story is an example for modern times how God has his ways of giving hardships to make you come out of it only to shine brighter.
— Nida Ali (@Nida_clef) August 21, 2023
جبکہ اسامہ مصطفی نے انہیں مشورہ دیا کہ ’ اگر آپ کا ابھی بھی اس گارڈ سے رابطہ ہے تو اسے کال کر کے ضرور بتائیں۔‘
Do you still connect with your guards? Give them a call and let them know about this :D
— Usama Mustafa (@UsamaMus) August 21, 2023
انعم توصیف نے شہباز تاثیر کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ اپنے تمام خوابوں کو سچ ہوتے دیکھنا جاری رکھیں اور آپ کی تمام دعاؤں کو بہترین حقیقت ملے کیونکہ آپ اس کے مستحق ہیں۔‘
Super!! May you continue to see all your dreams come true and have all your prayers answered in the best possible way! Hope you have the best time! You truly deserve it
— Anam Toseef (@anamtoseefkhan) August 21, 2023
شہباز تاثیر کو لاہور میں ان کے گھر کے قریب سے 2011 میں اس وقت اغوا کیا گیا جب چند ماہ قبل اس وقت کے گورنر پنجاب اور ان کے والد سلمان تاثیر کو ان کے ہی ایک محافظ نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
شہباز تاثیر کے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو مطابق قید کے دوران وہ ازبکستان سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں اور پھر افغان طالبان کی قید میں رہے، انہیں 2016 میں اتفاق سے اسی دن رہائی ملی جب ان کے والد کے قاتل کو 29 فروری، 2016 کو پھانسی دی گئی تھی۔