نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جمعے کو کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق نگران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نگران وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے کارپوریٹ سیکٹر کو پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور نتیجہ خیز تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے طریقے اور ذرائع پر غور کرنا چاہیے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے تمام شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت کی توجہ کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے پر مرکوز ہے اور اس سلسلے میں تمام تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
The Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar Meets U.S. Pakistan Business Council (USPBC) Delegation
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 22, 2023
- The U.S. corporate sector must look at ways and means to further enhance its very long and productive relationship with Pakistan.
- Attracting foreign investments in all… pic.twitter.com/IErx023TNt
نگران وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کے نظام پر یقین رکھتی ہے اور اس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے، ان کا اعتماد بڑھانے، زراعت، آئی ٹی، معدنیات، کان کنی اور توانائی کے ترجیحی شعبوں میں منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری کونسل تشکیل دی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
نگران وزیراعظم نے سرمایہ کاری کے لیے خاص طور پر زراعت، فارما سیوٹیکل اور صحت سمیت مختلف شعبوں اور ڈیجیٹل بینکنگ کی نشاندہی کی جہاں امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھا سکتی ہے۔
کونسل کی صدر ایسپیرانزہ جیلالیان نے نگران وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ امریکہ پاکستان بزنسل کونسل حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے لیے مواقع کی تلاش کے لیے رابطے جاری رکھے گی۔
اس موقعے پر وفد کے اراکین نے نگران وزیراعظم کو پاکستان میں اپنے کاروبار اور پاکستانی مارکیٹ میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔