ڈیرہ بگٹی سے اغوا ہونے والے باقی دو فٹبالر بھی گھر پہنچ گئے

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اتوار کو عرب نیوز کو بتایا ہے کہ ’ڈیرہ بگٹی میں کمیونٹی رہنماؤں نے دو لاپتہ فٹبالرز کو بازیاب کروا لیا ہے۔‘

فٹ بالرز شیراز بگٹی اور بابر علی بگٹی، 29 اکتوبر 2023 کو ڈیرہ بگتی، پاکستان میں اپنے گھروں کو واپسی کے بعد (یہ تصویر بازیاب ہونے والے فٹبالرز کے اہل خانہ کی جانب سے عرب نیوز کو بھیجی گئی۔)

بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ ماہ اغوا کیے گئے چھ مقامی فٹبالرز میں سے دو دیگر فٹبالر بھی اتوار کی صبح اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اتوار کو عرب نیوز کو بتایا ہے کہ ’ڈیرہ بگٹی میں کمیونٹی رہنماؤں نے دو لاپتہ فٹبالرز کو بازیاب کروا لیا ہے۔‘

گذشتہ ماہ نو ستمبر کو جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں پاکستان کی گیس فیلڈ سے نامعلوم مسلح افراد نے چھ مقامی فٹبالرز کو اغوا کر لیا تھا۔

جس کے بعد 29 ستمبر کو بلوچستان حکومت نے تصدیق کی تھی کہ سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے پہاڑوں سے چار فٹبالرز کو بازیاب کر لیا ہے۔

صوبائی حکومت نے بتایا تھا کہ محمد یاسر بگٹی، سہیل بگٹی، فیصل بگٹی اور عامر بگٹی بازیاب ہو گئے ہیں جبکہ شیراز بگٹی اور بابر علی بگٹی لاپتہ ہیں۔

عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاعات نہیں ہیں کہ انہیں عسکریت پسندوں کی قید میں رکھا گیا تھا۔‘

ڈیرہ بگتی میں لیویز کنٹرول روم میں تعینات اہلکار جاوید بگتی نے تصدیق کی کہ شیراز بگتی اور بابر علی بگتی اتوار کی صبح ’نامعلوم افراد‘ کی طرف سے رہا کیے جانے کے بعد اپنے گھروں کو پہنچے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جاوید بگتی نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہمیں اس جگہ کا علم نہیں جہاں انہیں رہا کیا گیا تھا لیکن ان کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ واپس آ گئے ہیں۔‘

پاکستان کا صوبہ بلوچستان ایران اور افغانستان کے ساتھ ایک غیر محفوظ سرحد کا اشتراک کرتا ہے اور تقریباً دو دہائیوں سے بلوچ قوم پرستوں کی جانب سے شورش کا منظرنامہ رہا ہے۔

علیحدگی پسندوں کا کہنا ہے کہ وہ وفاق کی جانب سے صوبے کے وسائل کے غیر منصفانہ استحصال کے خلاف ہیں، جس کی پاکستانی ریاست تردید کرتی ہے۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز علیحدگی پسندوں کے حملوں کا مرکزی ہدف رہی ہیں لیکن حالیہ برسوں میں انہوں نے چینی مفادات کو بھی نشانہ بنایا ہے، جس کی وجہ خطے میں بیجنگ کے بڑھتے ہوئے اقتصادی اثرات ہیں۔

ڈیرہ بگتی ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر نے اس رپورٹ کے لکھے جانے تک عرب نیوز کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان