امریکی جیل میں قید کی سزا کاٹنے والی پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان سے گئی ہوئی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کی چھوٹی بہن کے ساتھ ملاقات ہو گئی ہے، تاہم ’دونوں بہنوں کو ایک دوسرے کو چھونے کی اجازت نہیں دی گئی۔‘
عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد ایک ویڈیو بیان میں پیر کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ انہیں جیل میں بہن کو چھونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ڈاکٹر فوزیہ نے بتایا کہ گذشتہ ملاقات کی طرح اس مرتبہ بھی دونوں بہنوں کے درمیان شیشے کی دیوار موجود تھی۔
’ہمیں ایک دوسرے کو گلے لگنے یا چھونے کی اجازت نہیں تھی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ عافیہ صدیقی کی حالت پہلے سے زیادہ خراب محسوس ہوئی۔
’اس سے جدا ہوتے وقت اس مرتبہ میرا دل بیٹھا جا رہا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ عافیہ کی حالت بیان کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ویڈیو میں مزید کہا کہ ’ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں۔ عافیہ کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں۔‘
گذشتہ روز ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکی جیل میں قید اپنی بہن سے ملاقات کے لیے جیل کے باہر موجود تھیں تاہم امریکی جیل حکام کے ٹال مٹول کے باعث ان کی اپنی بہن سے ملاقات نہیں ہو پائی تھی۔
#BrokenPromises, they did not #LetSistersHug
— Dr. Fowzia Siddiqui (@FowziaSiddiqui) December 3, 2023
And no social interaction.
FMC Carswell needs to be shut down or a whole overhaul, it's inhuman, cruel and ruthless. pic.twitter.com/Dq9TrJtYbi
ڈاکٹر فوزیہ نے بتایا تھا کہ عدالتی حکم اور امریکی حکام کی منظوری کے بعد بہن سے ملنے امریکا آئی ہیں لیکن جیل حکام کہتے ہیں کہ ملاقات کے کمرے کی چابی کھو گئی ہے۔
پیر کی ویڈیو میں ڈاکٹر فوزیہ نے طنزاً کہا کہ ’چابی مل گئی۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا کی ہائی سکیورٹی جیل میں قید ہیں تاہم جیل حکام کی جانب سے بہانا بنایا جا رہا ہے اور اس سے بھونڈا بہانا نہیں ہو سکتا کہ ہائی سکیورٹی جیل کے سیل کی چابی کھو جائے۔
اسلام آباد میں عمران شفیق ایڈوکیٹ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں کہا: ’میں مقدمہ میں بطور وکیل ڈاکٹر فوزیہ صدیقی پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ تمام سفارتی دباؤ بروئے کار لاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر دونوں بہنوں کی بالمشافہ ملاقات کو یقینی بنایا جائے۔پاکستان کی توہین ہے کہ 22 برس سے دونوں بہنیں ایک دوسرے کوچھُو تک نہیں سکیں۔‘
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 3 فروری 2010 کو قتل کی کوشش، مسلح حملہ، آتشیں اسلحے کے استعمال اور لے جانے اور امریکی افسران اور ملازمین پر حملے کے تین الزامات کا مجرم پایا گیا امریکی عدالت نے انہیں 86 سال کی قید کی سزا سنائی۔