آرمی چیف جنرل عاصم منیر آج امریکہ پہنچ رہے ہیں

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر آج امریکہ پہنچ رہے ہیں جہاں ان کی اعلیٰ سیاسی اور فوجی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

29 اپریل، 2023 کی اس تصویر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے (تصویر: آئی ایس پی آر)

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر آج امریکہ پہنچ رہے ہیں جہاں ان کی اعلیٰ سیاسی اور فوجی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

جنرل عاصم منیر کو نومبر 2022 میں آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے سرکاری دورے کیے ہیں۔

اتوار کو پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر آج سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

’اپنے دورے کے دوران جنرل سید عاصم منیر امریکہ کے اعلیٰ فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔‘

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہو گئے جب سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ واشنگٹن نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے تحریک عدم اعتماد کے پارلیمانی اقدام کی حمایت کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکہ، پاکستان کی فوج اور عمران خان کے سیاسی حریفوں نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

واشنگٹن نے علاقائی استحکام سے لے کر عسکریت پسندی سے لڑنے اور افغانستان تک کے مسائل پر پاکستان میں سویلین حکومتوں سمیت آرمی چیفس کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

جنرل عاصم منیر کے پیش رو جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ امریکہ کا دورہ کرنے والے آخری پاکستانی آرمی چیف تھے۔ انہوں نے اکتوبر 2022 میں واشنگٹن کا دورہ کیا تھا۔

 اپنے دورے کے دوران جنرل باجوہ نے امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ جیمز آسٹن سوم (ریٹائرڈ)، قومی سلامتی کے مشیر جیکب یرمیاہ سلیون اور سابق نائب وزیر خارجہ وینڈی روتھ شرمین سے ملاقات کی تھیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان