دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ: سفارتی ترجمان

ہندوستان ٹائمز کے مطابق نئی دہلی کے فائر ڈیپارٹمنٹ کو فون کال موصول ہوئی جس میں دھماکے کی اطلاع دی گئی ہے تاہم پولیس دھماکے کی جگہ کا تعین کر رہی ہے۔

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں منگل کواسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان نے ایمبیسی کے قریب دھماکے کی تصدیق کی ہے۔

سفارت خانے کے ترجمان گائے نیر نے روئٹرز کو بتایا: ’ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ شام پانچ بج کر 20 منٹ کے قریب سفارت خانے کے قریب دھماکہ ہوا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق سفارت خانے کا تمام سٹاف محفوظ ہے اور اسرائیلی حکام انڈین حکام کے ساتھ مل کر دھماکے کی وجہ کا تعین کر رہے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق نئی دہلی کے فائر ڈیپارٹمنٹ کو فون کال موصول ہوئی جس میں دھماکے کی اطلاع دی گئی ہے تاہم پولیس دھماکے کی جگہ کا تعین کر رہی ہے۔

انڈین سرکاری خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق دھماکے کی اطلاع کے بعد پولیس جائے وقوع پر موجود ہے جس کی ویڈیو بھی ایکس پر جاری کی گئی ہے۔

انڈین خبر رساں ادارے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے فائر ڈپارٹمنٹ کے سینیئر افسر اتل گرگ نے بتایا کہ تاحال صورت حال واضح نہیں ہے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران بھی اب تک کچھ نہیں ملا ہے۔

اے این آئی کے مطابق اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ہی موجود ایک سکیورٹی گارڈ نے بتایا ہے کہ ’میں نے پانچ بجے کے قریب زوردار آواز سنی۔ وہ آواز کسی ٹائر کے پھٹنے جیسی تھی۔ میں نے درختوں کے قریب دھواں بھی اٹھتا دیکھا۔‘

جنوری 2021 میں نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔ ایک اسرائیلی عہدیدار نے اس وقت کہا تھا کہ اسرائیل اس دھماکے کو ’دہشت گردی‘ کے واقعے کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا