انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں 10 سے 18 فروری تک منعقد کیے جانے والے بین الاقوامی کتاب میلے میں سعودی عرب کا پویلین شرکا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔
اس بین الاقوامی کتاب میلے کے دوران سعودی عرب کی ثقافت اور تاریخ کی جھلک پیش کی جا رہی ہے اور یہاں شائقین کا ہجوم دیکھنے کو مل رہا ہے جن میں ہر عمر کے لوگ پویلین کا رخ کررہے ہیں اور یہاں سیلفیاں بنا رہے ہیں۔
یہ 52 واں سالانہ عالمی کتاب میلہ دہلی کے پرگتی میدان میں منعقد ہو رہا ہے جہاں اس سے قبل جی 20 کانفرنس منعقد ہوئی تھی۔
اس بار یہاں سعودی عرب کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے اور اس کے تحت عرب کی زبان و ثقافت کی نمائش کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس موقع پر سعودی پویلین کے انچارج عبدالطیف واصل نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم خوش ہیں کہ ہمیں نئی دہلی ورلڈ بک فیئر کے 2024 ایڈیشن میں خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا۔‘
’اس نمائش سے سعودی عرب کو ہندوستان کے لوگوں اور بک فیئر میں آنے والوں کے سامنے اپنی ثقافت پیش کرنے کا بہترین موقع ملا۔ ہمیں بہت مثبت ردعمل ملا۔ ہمیں لوگوں کی بھرپور دلچسپی دکھائی دی۔ سعودی پویلین کو اس طرح بنایا گیا کہ لوگوں کو خوشگوار تجربہ ہو۔ ہم نے پویلین کو 16 ثقافتی شعبوں میں تقسیم کیا ہے۔‘
منتظمین کے مطابق اس کتابی نمائش میں 40 سے زائد ممالک کے پبلشرز اور نمائندے شریک ہیں۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔