ڈونلڈ ٹرمپ نےعرفی ناموں کی اپنی فہرست میں ایک اور اضافہ کیا ہے، لیکن اس بار، یہ ان کے اپنے لیے ہے۔
سابق صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک حالیہ پوسٹ میں خود کو ’ایماندار ڈون‘ قرار دیا۔ اس پوسٹ میں انہوں نے صدر جو بائیڈن سے اپنے ساتھ ’بھرپور بحث‘ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ٹرمپ نے منگل کو لکھا: ’اب ہمارے ناکام ہوتے ملک کی بھلائی کے لیے اور امریکی عوام کو ہمارے ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے آگاہ کرنے کے لیے، ’کروکڈ جو‘ اور ’ایماندار ڈون‘ کے درمیان فوری طور پر بھرپور بحث ہونی چاہیے، میں کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ جانے کے لیے تیار ہوں!‘
اس کے چند گھنٹوں بعد ٹرمپ اور بائیڈن دونوں نے منگل کی رات پرائمریز میں اتنے ڈیلگیٹس کے ووٹ حاصل کر لیے کہ انہیں اپنی پارٹی کی جانب سے صدارتی الیکشن لڑنے کی نامزدگیاں مل سکیں۔
ٹرمپ نے رپبلکن پرائمریز میں ایک اور کامیابی حاصل کی، جس سے ان کے ڈیلگیٹس کی تعداد جی او پی (گرینڈ اولڈ پارٹی) کی صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے درکار حد سے تجاوز کر گئی۔
دریں اثنا، بائیڈن نے اپنی پارٹی کے جارجیا پرائمری میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد آسانی سے صدر کے لیے ڈیموکریٹک نامزدگی حاصل کی، اس کے علاوہ مسیسیپی اور واشنگٹن میں بھی کامیابی حاصل کی۔
سابق صدر اب آئندہ انتخابات میں 2020 کی طرح دوبارہ صدر کے لیے الیکشن لڑنے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ’کروکڈ جو‘ بمقابلہ ’آنسٹ ڈون‘ بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
تاہم، ٹرمپ کا خود ساختہ عرفی نام کچھ ایکس صارفین کے لیے بہت زیادہ ستم ظریف ثابت ہوا، جنہوں نے جلد ہی اس عرفیت کا مذاق اڑایا۔
ایک صارف نے لکھا: ’ٹرمپ کرہ ارض پر واحد انسان ہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کو ’ایماندار ڈان‘ کہتے ہیں۔ ہم میں سے باقی لوگ جانتے ہیں کہ وہ جھوٹ بولنے والے ہیں۔‘
بہت سے سوشل میڈیا صارفین کو ’ایماندار ڈان‘ مضحکہ خیز بھی لگا بالخصوص 2021 میں واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے تناظر میں، جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دوران 30 ہزار سے زیادہ جھوٹے یا گمراہ کن بیانات دیے تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایک اور صارف نے لکھا: ’برانڈنگ کا اب تک کا سب سے قابل تمسخر، اشتعال انگیز، دھوکہ دہی، بے ایمانی کا کیس کیا ہو سکتا ہے کہ ٹرمپ نے اب خود کو ایک عرفی نام دیا ہے: ’ایماندار ڈون۔‘
اس عرفی نام نے دیگر ایکس صارفین کو ہنسنے اور عجیب و غریب ناموں کے ساتھ موازنے پر مجبور بھی کر دیا۔
ایک شخص نے لکھا: ’ایماندار ڈون استعمال شدہ کاریں فروخت کرنے والے ایس*** کے لیے بہترین نام ہے۔‘
ایکس کے ایک اور صارف نے لکھا: ’ٹرمپ کا خود کو ایماندار ڈون کہنا بالکل ایسا ہی ہے جیسا جیفری ڈہمر کا خود کو ویگن جیف کہنا۔‘
کسی اور نے مشورہ دیا ’ڈونی روٹن‘ زیادہ درست عرفیت ہوگی۔ ہم سب ڈونلڈ ٹرمپ کو پکارنے کے لیے بہت سے ناموں کے متعلق سوچ سکتے ہیں، لیکن ’ایماندار ڈون‘ کبھی بھی ان میں سے ایک نہیں ہوگا۔
ایک اور صارف نے صدر ابراہم لنکن کی عرفیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’دراصل، ایماندار ڈون بالکل ایماندار ایب کی طرح ہے، لیکن ایب والے حصے کے بغیر۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ایماندار والا حصہ صدر ابراہم لنکن کی جانب اشارہ کرتا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹرمپ نے اپنی عرفیت رکھی ہو، اس سے قبل انہوں نے اپنے آپ کو ’انتہائی مستحکم ذہین‘ کا لقب دیا تھا۔
عام طور پر صدر ٹرمپ اپنے سیاسی حریفوں کی عرفیت رکھتے ہیں۔
ٹرمپ نے بائیڈن کی متعدد عرفیت رکھی ہیں۔ جن میں ’سلیپی جو‘ اور ’کروکڈ جو‘ شامل ہیں۔
دریں اثنا، صدر ٹرمپ نے اپنی اہم رپبلکن حریف نکی ہیلی کو متعدد سماجی تقاریر اور ریلیوں میں ’برڈ برین‘ قرار دیا ہے۔
انہوں نے حال ہی میں سرحدی پالیسیوں کے متعلق بات کرتے ہوئے کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کو بھی امریکی ’نیو سکم‘ کہا تھا۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔
© The Independent