’میری ہر ویڈیو ایک بزنس ہے‘: کھانے کی ترکیبیں بتانے والے عدیل چوہدری

فوڈ کونیسور عدیل چوہدری جہاں اپنے تیار کردہ کھانوں کی ترکیبوں کے لیے مشہور ہیں وہیں سماجی رابطوں کی مختلف سائٹس پر ان کے تقریباً تین ملین فالوورز بھی ہیں۔

فوڈ کونیسور عدیل چوہدری جہاں اپنے تیار کردہ کھانوں کی ترکیبوں کے لیے مشہور ہیں وہیں سماجی رابطوں کی مختلف سائٹس پر ان کے تقریباً تین ملین فالوورز بھی ہیں۔

عدیل اپنے سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں اپنے کھانے پینے کی دلچسپ ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں، جب کہ اب انہوں نے ایسی ویڈویز بھی شیئر کرنا شروع کی ہیں، جن سے بے روز گار مرد و خواتین  کو فائدہ ہو۔

عدیل کھانے پکانے کی ایسی ترکیبیں پوسٹ کرتے ہیں، جن کو استعمال کرتے ہوئے کھانے پینے کا کاروبار شروع کیا جا سکتا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے عدیل کا کہنا تھا: ’جو لوگ آنٹر پرینیورز ہیں یا جو لوگ کام کرنا چاہ رہے ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آرہی ان کے لیے ہم نے کھانوں کی ترکیبوں کی ایک سیریز بنائی تھی خاص طور پر رمضان میں تاکہ لوگوں کو آئیڈیا ملے کہ ہر ایک ترکیب ان کے لیے ایک بزنس بن سکتی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ لوگ گھر بیٹھنے اور دوسروں سے امید لگانے کی بجائے چھوٹی سی رقم کے ساتھ اپنا ٹھیلا لگا کر کاروبار شروع کر سکتے ہیں اور یہ کاروبار چھوٹے سے بڑا بن سکتا ہے۔

’میری ہر ترکیب ایک آئیڈیا ہے۔ میں اس وقت تک سینکڑوں ویڈیوز پوسٹ کر چکا ہوں اور ہر ویڈٰو اپنے اندر ایک بزنس ہے۔ اس میں پن ویل سموسہ ہے، پراٹھہ رول ہے جو مختلف انداز میں بنا ہوا ہے، پڈزا ہے، چیز بریڈز ہیں، چکن بنانے کی ترکیبیں ہیں، برگرز، مشروبات کی ترکیبیں ہیں۔‘

عدیل کے مطابق: ’اگر آپ ان تمام تراکیب کو بنا لیں تو آپ ایک پورا ریستوران شروع کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ ان ترکیبوں کو انفرادی طور پر ون کیوزین کے طور بنانا چاہیں ایک ریستوران یا ڈھابے کی شکل میں تو آپ کہیں بھی ایک کاؤنٹر لیں اور زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے لگتے ہیں، یا آپ گھر سے ٹیک اوے یا ڈیلیوری شروع کر دیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عدیل کے مطابق ’اب تو سوشل میڈٰیا کا دور ہے۔ اتنے پلیٹ فارمز موجود ہیں آپ کو کسی پر انحصار کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ خود بنانا سیکھ لیں جب آپ سیکھ جائیں تو ایک بندہ رکھ لیں اور خود منیجر بن جائیں۔ یہ کام آسان ہے اور آپ کو کروڑوں دلوا سکتا ہے۔ یہ کام شروع میں تو چھوٹا سا ہوتا ہے لیکن آخر کار بڑا ہو جاتا ہے۔

ان کے ’جنون‘ نامی ریستوران کے باہر ایک چھوٹا سا کیبن بنایا ہوا ہے جہاں پرانے کپڑے، کتابیں، ضرورت کی چیزیں اور ریستوران میں بچ جانے والا کھانا رکھے ہوتے ہیں۔ 

عدیل کے مطابق: ’اس کے پیچھے خیال یہ تھا کہ بہت سے سفید پوش لوگ شرماتے ہیں ہچکچاتے ہیں کسی سے مانگتے ہوئے یا اپنا مسئلہ بتاتے ہوئے یا انہیں ضرورت ہوتی ہے تو وہ یہاں سے آ کر کسی بھی وقت کوئی بھی چیز لے جائیں۔ ان سے کوئی کچھ نہیں پوچھے گا۔ ہمیں نہیں معلوم کہ کس کی زندگی میں کیا چل رہا ہے۔‘

عید پر آنے والی نئی ترکیبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عدیل نے بتایا کہ اس مرتبہ وہ مختلف اقسام کے کیک بنانے والے ہیں جب کہ اس کے علاوہ ترکی فیوژن رولز اور سویاں کسٹرڈ یا پڈنگ وغیرہ کی ترکیبیں تو ویسے بھی پوسٹ کر چکے ہیں، ایک نئی ڈش ’ام علی‘ جس کی ترکیب بھی عدیل اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا