مودی نے حلف اٹھا کر جواہر لال نہرو کا ریکارڈ برابر کر دیا

73 سالہ نریندر مودی نے بی جے پی کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شامل 14 علاقائی جماعتوں کی حمایت سے یکم جون کو ختم ہونے والی پولنگ میں تیسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے لیے کامیابی حاصل کی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما نریندر مودی نے نو جون 2024 کو نئی دہلی کے صدارتی محل راشٹرپتی بھون میں حلف برداری کی تقریب کے دوران انڈیا کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا (منی شرما/ اے ایف پی)

نریندرمودی نے اتوار کو تیسری مرتبہ انڈین وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا کر جواہر لال نہرو کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

تاہم عام انتخابات میں حیران کن دھچکا لگنے کے بعد بے چینی کے شکار اتحاد کے سربراہ کے طور پر دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک انڈیا میں پائیدار پالیسی یقینی بنانا مودی کی صلاحیت کے امتحان ثابت ہو گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق صدر دروپدی مرمو نے دارالحکومت نئی دہلی میں راشٹرپتی بھون میں ہونے والی عظیم الشان تقریب میں مودی سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔ تقریب میں ہزاروں بڑی شخصیات نے شرکت کی جن میں علاقے کے ممالک کے رہنما، بالی ووڈ سٹارز اور صنعت کار شامل تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہندو قوم پرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)، جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نظریاتی سرپرست ہے، کے نظریے کا پرچار کرنے والے سیاست دان کے طور پر سیاست کا آغاز کرنے والے مودی، تحریک آزادی کے رہنما جواہر لال نہرو کے بعد مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے والے دوسرے شخص ہیں۔

73 سالہ نریندر مودی نے بی جے پی کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شامل 14 علاقائی جماعتوں کی حمایت سے یکم جون کو ختم ہونے والی پولنگ میں تیسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے لیے کامیابی حاصل کی۔ گذشتہ دو انتخابات میں ان کی جماعت نے واضح اکثریت حاصل کی تھی۔

انڈیا میں انتخابی نتائج کو مقبول رہنما کے لیے بڑے دھچکے کے طور پر دیکھا جارہا ہے کیوں کہ سروے اور ایگزٹ پولز نے پیشگوئی کی تھی کہ بی جے پی 2019 کے مقابلے میں اور بھی زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا