ولیمسن نے وائٹ بال کپتانی چھوڑ دی، سینٹرل کانٹریکٹ لینے سے انکار

کین ولیمسن کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے اور کپتانی چھوڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ عالمی کرکٹ میں دلچسپی کھو رہے ہیں۔

2010  میں ڈیبیو کرنے کے بعد ولیمسن نے نیوزی لینڈ کے لیے100 ٹیسٹ، 165 ون ڈے اور 93 ٹی 20 میچ کھیلے (اے ایف پی)

نیوزی لینڈ کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ابتدائی گروپ مرحلے سے باہر ہونے کے کچھ دنوں بعد کین ولیمسن نے وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

ولیمسن نے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی کپتانی چھوڑتے ہوئے سیزن 2024-25 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کیا ہے۔ تاہم وہ اب بھی بین الاقوامی کرکٹ کھیلیں گے۔

اس پیش رفت سے 33 سالہ سٹار بلے باز کو منافع بخش غیر ملکی مقابلوں میں کھیلنے کی پیشکش قبول کرنے کا زیادہ موقع ملے گا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ کے موسم گرما کے دوران بیرون ملک جانے کا مطلب ہے کہ میں سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش قبول کرنے سے قاصر ہوں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وہ اب بھی نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیل سکتے ہیں، جس نے رواں سال کے آخر میں افغانستان، سری لنکا، انڈیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔

ولیمسن کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے اور محدود اوورز کی کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کو اس بات کا اشارہ نہیں سمجھا جانا چاہیے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں دلچسپی کھو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے لیے کھیلنے کو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ٹیم کے لیے کچھ کرنے کی ان کی خواہش کم نہیں ہوئی۔

2022 کے آخر تک کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں کپتان رہنے کے بعد انہوں نے ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتان چھوڑ دی تھی۔

2010  میں ڈیبیو کرنے کے بعد ولیمسن نے نیوزی لینڈ کے لیے100 ٹیسٹ، 165 ون ڈے اور 93 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ